تبلیغِ دین کی خاطرٹیپ ریکارڈ وغیرہ کا استعمال

مسئلہ:

ٹیپ ریکارڈ،ویڈیو کیسٹ ،سی ڈی ، اور سافٹ ویئر وغیرہ کا استعمال عام ہوچکا ہے، اس لئے تبلیغِ دین اور اشاعتِ حق کے خاطر ایسی کیسٹیں،سیڈیاں اور سافٹ ویئر بنانا، جس میں اخلاقی وتربیتی تعلیمات کو ریکارڈ کیا گیا ہو (خواہ صرف آواز یا آواز کے ساتھ حروف ہوں) جائزہے ،بشرطیکہ اس میں ذی روح کی تصاویر نہ ہوں ۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿خلق لکم ما في الأرض جمیعًا﴾ ۔ (سورة البقرة : ۲۹)

ما في ” الأشباه والنظائر لإبن نجیم “ : إن الأصل في الأشیاء الإباحة ، حتی یدل الدلیل علی عدم إباحته ۔ (۲۵۲/۱)

ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : لا تمثالَ إنسان أو طیر ۔الدر المختار۔وفي الشامیة : قوله:(أو طیر)لحرمة تصویر ذي الروح۔(۵۱۹/۹،الحظر والإباحة،فصل في اللبس)

اوپر تک سکرول کریں۔