مسئلہ:
اگر کسی شہر میں قدیم جامع مسجد اتنی چھوٹی ہے کہ نمازیوں کیلئے کافی نہ ہوتی ہو، یا کسی اور مصلحت کے پیشِ نظر اس کے علاوہ کسی اور وسیع وکشادہ مسجد کو (جس میں زیادہ مصلیوں کی گنجائش ہو) جامع مسجد قرار دینا اور اس میں جمعہ ادا کرنا جائز ہے۔
الحجة علی ما قلنا :
ما فی ” تفسیر الکشاف “ : عن عطاء: لما فتح الله تعالی الأمصار علی ید عمر رضی الله تعالی عنه أمر المسلمین أن یبنوا المساجد وأن لا یتخذوا فی مدینة مسجدین یضار أحدهما صاحبه۔(۳۰۰/۲ ، سورة التوبة، مکتبة دار الإیمان سهارنفور)۔
(فتاوی دار العلوم: ۶۴/۱۴۔۶۶، فتاوی محمودیه:۴۱۰/۱۴)
