مسئلہ:
گھڑی اگر زیور کے طور پر ہاتھ میں نہ باندھی جائے، بلکہ وقت دیکھنے کیلئے ہو، تاکہ ہر کام کا نظام صحیح رہے اور اپنے وقت سے نہ ہٹے او ر وقت ضائع نہ ہو، جیسا کہ وہ اسی مقصد کیلئے بنائی گئی ہے، تو ممنوع نہیں ہے،(۱) اب بعض لوگ بائیں اور بعض لوگ دائیں ہاتھ میں باندھتے ہیں، اگر کسی مخصوص ہاتھ میں باندھنا غیروں کا شعار نہیں ہے، تو دونوں میں سے جس میں دل چاہے باندھ سکتے ہیں، اوراگر کسی مخصوص ہاتھ میں باندھنا غیروں کا شعار ہے تو اس سے بچنا چاہیے۔(۲)
الحجة علی ما قلنا :
(۱) ما فی ” الأشباه والنظائر لإبن نجیم “ : الأمور بمقاصدها ۔ (۱۱۳/۱)
(۲) ما فی ” السنن لأبی داود “ : عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ: ” من تشبه بقوم فهو منهم “۔ (ص:۵۵۹)
ما فی ” مرقاة المفاتیح “ : أی من شبه نفسه بالکفار مثلاً فی اللباس وغیره أو الفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار فهو منهم، أی فی الإثم والخیر، قال الطیبی: هذا عام فی الخلق والخلق والشعار۔ (۲۲۲/۸، کتاب اللباس، رقم الحدیث: ۴۳۴۷)
(فتاوی محمودیه: ۴۷/۲۷)
