مسئلہ:
ا یساکام جس کے کرنے والے کو دیکھ کر یہ یقین ہو،کہ وہ نماز میں نہیں ہے تووہ عملِ کثیرہے، اور جس کام کے کرنے والے کو دیکھ کریہ شک ہو کہ وہ نمازمیں نہیں ہے ،تویہ عملِ قلیل ہے ۔ (درمختار )
اگردورانِ نماز موبائل بجنا شروع ہوا، اوراسے عملِ قلیل یعنی جیب کے اوپرہی سے محض بٹن دباکر بند کرنا ممکن ہو تو بند کردے، نماز کراہیت کے ساتھ صحیح ہوگی،اوراگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز توڑکر بندکرنا مباح ہوگا ،تاکہ دیگر مصلیوں کے خشوع وخضوع میں خلل واقع نہ ہو،اور مسجد کا ادب ملحوظ رہے ،اورنئی تحریمہ سے امام کی اقتدا کرے ،جتنی نماز مل جائے اسے پڑھ لے، اور جو چھوٹ جائے اس کو پورا کرلے ۔
الحجة علی ما قلنا :
ما في”جامع الترمذي“:عن أبي ھریرة قال:” أ مر رسول الله ﷺ بقتل الأسودین في الصلوٰة ، الحیة والعقرب“ ۔ (۸۹/۱ ، الصلاة ، باب ما جاء في قتل الأسودین في الصلاة)
ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : ویباح قطعها لنحو قتل حیة وند دابة وفور قدر ۔ الدر المختار ۔
(۴۲۵/۲ ، کتاب الصلاة ، باب ما یفسد الصلاة وما یکره فیها ، مطلب في بیان السنة والمستحب الخ)
