مردوں کا شادی یا عیدین کے موقع پر مہندی لگانا

مسئلہ:

آج کل مردبھی شادیوں اور عیدین کے موقعوں پر اپنے ہاتھوں کو مہندی لگاتے ہیں ، جب کہ مرد کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں کے علاوہ دیگر اعضاء پر مہندی لگانا شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ عورتوں کے لیے مہندی لگانا نہ صرف جائز بلکہ باعثِ اجر وثواب ہے۔

الحجة علی ما قلنا

ما في ’’ الدر المختار مع الشامیة ‘‘: یستحب للرجل خضاب شعره ولحیته، ’’در مختار‘‘، قوله: (خضاب شعره ولحیته) لا یدیه ورجلیه فإنه مکروه للتشبه بالنساء۔

(۵۱۸/۹، کتاب الحظر والإباحة ، فصل في البیع)

ما في ’’مرقاة المفاتیح‘‘:وأما خضب الیدین والرجلین فیستحب في حق النساء ویحرم في حق الرجال إلا للتداوي۔(۲۹۴/۸،کتاب اللباس والزینة ، باب الترجل)

اوپر تک سکرول کریں۔