مسبوق کادوسرے کے کہنے پر بقیہ نماز پوری کرنا

مسئلہ:

مسبوق اگر امام کے ساتھ سلا م پھیر دے ،پھردوسرے کی کہنے کی بنا پراپنی نماز مکمل کرے تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی، ہا ں اگر سلام پھیر نے کے بعد یا د آگیا (خوا ہ یہ یا د آنا اپنے بازو میں نما ز پڑھنے والے کو دیکھ کر ہی ہو پھر کھڑا ہوا)تو نماز فاسد نہ ہوگی ۔

الحجة علی ما قلنا

ما في ’’ الدر المختار مع الشامیة ‘‘: إن حصل التذکر بسبب الفتح تفسد مطلقاً وإن حصل تذکره من نفسه لا بسبب الفتح لا تفسد مطلقاً۔(۳۲۹/۲)

ما في’’الفتاوی الھندیة‘‘:ولو نسي أحد المسبوقین المستاویین کمیة ما علیه فقضی ملاحظاً للآخربلا اقتداء به صح کذا في الخلاصة۔(۹۲/۱،الباب السابع في المسبوق واللاحق)

اوپر تک سکرول کریں۔