موبائل پر ہیلو سے گفتگو کا آغاز

مسئلہ:

لفظ ہیلو (Hello) کے معنیٰ کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانا ہے ،عام فہم زبان میں اس کے معنی” سنو“ ہوتے ہیں اور یہ کلام میں داخل ہے ،اس لئے ٹیلیفون پر ”السلام علیکم“ کے بجائے ہیلو سے کلام کا آغاز کرنا خلاف ِسنت ہے ،کیوں کہ آپ ﷺ نے ہمیں کلام سے پہلے سلام کی تعلیم فرمائی۔

الحجة علی ما قلنا :

مافي ’’ جامع الترمذی ‘‘ : عن جابر بن عبد اللہ قال : قال رسول اللہ ﷺ : ’’السلام قبل الکلام ‘‘۔ (۹۹/۲ ۔ ابواب الاستیذان والاداب ، باب السلام قبل الکلام)

اوپر تک سکرول کریں۔