نعت ونظم کو گانے کے طرز پرپڑھنا

مسئلہ:

نعت ونظم کو گانوں کے طرز پر پڑھنا،اور اس کے ساتھ میوزک اور موسیقی شامل کرنا، اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت گانے کے طرز پر کرنا، جس سے گانے کی طرف دھیان جائے، یاگانے کی لذت محسوس ہو شرعاً جائز نہیں ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” مشکوة المصابیح “ : قوله ﷺ : ” إقروٴا القرآن بلحون العرب وأصواتها ، وإیاکم ولحون أهل العشق ، ولحون أهل الکتابیین ، سیجییٴ بعدي قوم یرجِّعون بالقرآن ترجیعَ الغناء والنوح ، لا یجاوز حناجرهم مفتونة قلوبهم وقلوب الذین یعجبهم شأنهم “ ۔ رواه البیهقي في شعب الإیمان ۔ (ص/۱۹۱ ، کتاب فضائل القرآن ، الفصل الثاني)

اوپر تک سکرول کریں۔