مسئلہ:
اگر جانور کو ذبح کرنے کے لیے زمین پر لٹادیا گیا، اور ذبح کرنے والے نے چھری لے کر ” بسم اللہ ، اللہ اکبر“ بھی پڑھ لیا، اور اچانک جانور چھوٹ کر کھڑا ہوگیا، پھر جانور کودوبارہ پکڑ کر لٹایاگیا، تواب ذبح کرنے والے کے لیے دوبارہ ” بسم اللہ ، اللہ اکبر“ کہنا ضروری ہے، کیوں کہ پہلے تسمیہ یعنی ” بسم اللہ“ کا اعتبار ختم ہوگیا۔
الحجة علی ما قلنا :
ما فی ” الفتاوی الهندیة “ : ولو سمی ثم انفلتت وقامت من مضجعها ثم أعادها إلی مضجعها فقد انقطعت التسمیة ۔ کذا في البدائع ۔
(۲۸۹/۵، کتاب الذبائح، قبیل الباب الثانی في بیان ما یؤکل الخ، بدائع الصنائع: ۲۴۷/۶، فصل في شرط حل الأکل في الحیوان المأکول، أما وقت التسمیة)
