مسئلہ:
اگر کسی شخص نے کفارہٴ ظہار یا کفارہٴ افطار میں ساٹھ مسکینوں کو ایک وقت کا کھانا کھلادیا، اور دوسرے وقت کے کھانے پر وہ حاضر نہیں ہوئے، تو بہتر یہ ہے کہ ان کا انتظار کیا جائے، اور اگر وہ نہ ملیں تو دوسرے ساٹھ مسکینوں کو دوبارہ دو وقت کھانا کھلانا لازم ہوگا(۱)، اور اگر ان ساٹھ میں سے چند حاضر نہ ہوں تو اتنے ہی دوسرے مسکینوں کو دوبارہ دو وقت کا کھانا کھلانا لازم ہوگا۔(۲)
الحجة علی ما قلنا:
(۱) ما فی” الشامیة “:قال الشامي: إذا غدی العدد ثم غابوا أن ینتظر حضورهم أو یعید الغداء مع العشاء علی غیرهم ۔
(۱۱۷/۵، قبیل باب اللعان، البحر الرائق:۱۸۴/۴، کتاب الطلاق، فصل فی الکفارة)
(۲) ما فی” مجمع الأنهر“:المعتبر دفع حاجة الفقیر مرتین، وفی التبیین: ویشترط فیه اتحاد الفقراء فیها، إذ لو غدی ستین وعشی ستین آخرین لم یجز إلا أن یعید علی أحد الستینین منهم غداء أو عشاء۔(۱۲۵/۱، کتاب الطلاق، فصل فی الکفارة)
