مسئلہ:
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”اجینو موٹو“کا استعمال کھانے میں صحیح نہیں ہے، کیوں کہ یہ خنزیز کی چربی سے نکالاجاتا ہے، اگر یہ بات باقاعدہ تحقیق سے ثابت ہو، اور خنزیر کی چربی کی حقیقت وماہیت کو کسی کیمیاوی طرزِ عمل کے ذریعہ تبدیل نہیں کیا گیا، تو کھانے میں اس کا استعمال ناجائز وحرام ہوگا، اور اگر یہ بات تحقیق سے ثابت نہیں ہے، تو محض افواہوں سے کوئی حلال چیز حرام نہیں ہوتی۔
الحجة علی ما قلنا :
ما فی ” الشامیة “ : قوله:(لإنقلاب العین) فإذا صار ملحاً ترتب حکم الملح،ونظیره فی الشرع النطفة نجسة وتصیر علقة وهی نجسة،وتصیرمضغة فتطهر،والعصیرطاهر فیصیرخمراً فینجس،ویصیر خلاً فیطهر،فعرفنا أن استحالة العین تستتبع زوال الوصف المرتب علیها۔(۴۶۳/۱،کتاب الطهارة،مطلب:العرقی الذی یستقطرمن دردیّ الخمرنجس حرام)
