مسئلہ:
ہرن حلال ہے اس کا گوشت کھانا جائز ہے ، لیکن چونکہ وحشی جانوروں میں سے ہے ، اور وحشی جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے، لہٰذا ہرن یاہرنی کی قربانی جائز نہیں ، اس کے مانوس ہونے یا نہ ہونے سے حکم میں کوئی فرق نہیں آتا ۔
الحجة علی ما قلنا
ما في ’’ الهندیة ‘‘: وإن ضحی بظبیة وحشیة أنست أو ببقرة وحشیة انست لم یجز۔(۲۹۷/۵)
ما في ’’بدائع الصنائع‘‘: وإن ضحی بظبیة وحشیة ألفت أو ببقرة وحشیة ألفت لم یجز وحشیة في الأصل والجوهر فلا یبطل حکم الأصل بعارض نادر ۔
(۲۰۵/۴، البحر الرائق: ۳۲۴/۸)
