اذان کی آواز صحیح سنائی نہ دے تو جواب دیں یا نہیں؟

مسئلہ:

اگر اذان کی آواز ہوا کی وجہ سے صحیح نہ آرہی ہو، یا لاوٴڈ اسپیکر میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے آواز صحیح طور پر سنائی نہ دے ، تو اگر الفاظ سمجھ میں آئیں تو جواب دیں، ورنہ نہیں۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” رد المحتار “ : قوله: (من سمع الأذان) یفهم منه أنه لو لم یسمع لصمم أو لبعد أنه لا یجیب، وهو ظاهر الحدیث الآتي ” إذا سمعتم الأذان “ حیث علّق علی السماع۔

(۶۵/۲، کتاب الصلاة، باب الأذان، مطلب في کراهة تکرار الجماعة في المسجد، بیروت)

(آپ کے مسائل اور ان کا حل:۳۰۹/۳ ، اضافہ وتخریج شدہ ایڈیشن ،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)

اوپر تک سکرول کریں۔