اندھے جانور کی قربانی

مسئلہ:

اگر کوئی جانور پوری طرح ایک یا دونوں آنکھوں سے اندھا ہے، تواس کی قربانی درست نہیں ہے، کیوں کہ اندھا ہونا یہ اُن عیوب میں سے ہے، جن کے پائے جانے پر قربانی جائز نہیں ہوتی ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” المحیط البرهاني “ : ولا العوراء أو هي ذاهبة إحدی العینین بکماله۔(۴۷۸/۶، کتاب الأضحیة، الفصل الخامس)

ما في ” بدائع الصنائع “ : لا تجوز العمیاء ولا العوراء البین عورها۔

(۳۱۲/۶، کتاب التضحیة، الفتاوی الهندیة: ۲۹۷/۵، الباب الخامس۔ الخ، البحر الرائق: ۳۲۳/۸، کتاب الأضحیة)

اوپر تک سکرول کریں۔