جنتی مرد کو حوریں ملیں گی، تو جنتی عورت کو کیا ملے گا؟

مسئلہ:

بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ جب ایک جنتی مرد کو ستر ستر(۷۰،۷۰)حوریں ملیں گی، تو جنتی عورت کو کیا ملے گا؟ جواباً عرض ہے کہ جنتی عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے، جنہیں جنتی قوت اور حسن وغیرہ صفات عطا کی جائیں گی، اگر کسی عورت نے دنیا میں شادی نہ کی ہو، تو اس کو اختیار دیا جائے گا کہ جس مرد سے چاہے نکاح کرلے، اور اگر وہ کسی کو پسند نہ کرے تو حق تعالیٰ حورِ عین میں سے ایک مرد پیدا کرکے اس کے ساتھ اس کا نکاح کردیں گے، اور جس عورت کے کئی نکاح یکے بعد دیگرے ہوئے تو اس سلسلے میں دو قول ہیں:

۱۔۔۔۔۔ آخری خاوند سے اس کا نکاح ہوگا۔

۲۔۔۔۔۔ اسے اختیار دیا جائے گا کہ جس خاوند سے چاہے نکاح کرلے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في” فتاوی عبد الحي عن الغرائب “ : اختلف الناس في المرأة التی یکون لها زوجان في الدنیا، لأیهما تکون في الآخرة؟ قیل: تکون لآخرهما، وقیل : تخیر فتختار أیهما شاء۔(فتاویٰ عبد الحی اردو: ص/۴۸۲، رقم الفتویٰ:۷۶۵۔۷۶۶، مکتبه تھانوی دیوبند)

ما في ” فتاوی احیاء العلوم عن مجموعة الفتاوی للشیخ اللکنوي عن الغرائب “ : ولو ماتت قبل أن تتزوج تخیر أیضاً إن رضیت بآدمي زوجت منه وإن لم ترض فالله یخلق ذکرًا من العین فیزوجها منه۔ (ص:۳۳۸، کتاب المتفرقات، شعبه نشر واشاعت جامعه عربیه احیاء العلوم مبارکپور اعظم گڈھ)

(فتاویٰ نظامیه:۴۳۹/۱، مسائل متفرقة، ساجده بکڈپو محله دیوان دیوبند، فتاویٰ بنوریه، رقم الفتویٰ:۹۵۴۲)

اوپر تک سکرول کریں۔