روزہ میں آلاتِ جدیدہ کامعدہ میں داخل کرنا

مسئلہ:

امراضِ معدہ کی تحقیق کے لیے پیچھے کے راستہ سے ،محض آلہ داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر اس آلہ میں کوئی دوایاتر چیز لگائی گئی ہوتو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” البحر الرائق “ : و لو شد الطعام بخیط وأرسله في حلقه وطرف الخیط في یده لا یفسد الصوم ۔(اگر کھانا دھاگے سے باندھے اور ا س کو اپنے حلق میں چھوڑ دے، اور دھاگے کا ایک کنارہ اس کے ہاتھ میں ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا)۔ (۴۳۸/۲)

ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : وکذا ابتلع خشبة أو خیطا ولو فیه لقمة مربوطة إلا أن ینفصل منها شيء ، ومفاده أن استقرار الداخل في الجوف شرط للفساد ۔ بدائع ۔الدر المختار ۔ وفي الشامیة : قوله : (مفاده) ما ذکر متنا وشرحا وهو أن ما دخل في الجوف إن غاب فیه فسد وهو المراد بالاستقرار ، وإن لم یغب بل بقي طرف منه في الخارج أو کان متصلاً بشيء خارج لا یفسد لعدم استقراره ۔ (۳۶۹/۳)

اوپر تک سکرول کریں۔