روزہ میں امراضِ قلب سے متعلق دوائیں

مسئلہ:

امراضِ قلب سے متعلق جو دوازبان کے نیچے رکھی جاتی ہے ، اگر روزہ کی حالت میں اس کا استعمال کیاجائے ،اور اس کے اجزاء یا اس دوا کے ملے ہوئے لعاب کو نگلنے سے مکمل طورپر بچاجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” رد المحتار “ : قوله : (کطعم أدویة) أي لو دق دواء فوجد طعمه في حلقه ۔ زیلعي وغیره ۔ وفي القهستاني : طعم الأدویة وریح العطر إذا وجد في حلقه لم یفطرکما في المحیط ۔ (۳۶۷/۳ ، کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسد ، مطلب یکره السهر إذا خاف فوت الصبح)

اوپر تک سکرول کریں۔