رکوع وسجدہ پر قدرت کے باوجود کرسی پر نماز

مسئلہ:

بعض لوگ قیام پر قدرت نہیں رکھتے ہیں، لیکن زمین پر بیٹھ کر رکوع وسجدہ پر قادر ہوتے ہیں، پھر بھی کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھنے کو جائز سمجھتے ہیں، جب کہ ان کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ زمین پر بیٹھ کر رکوع وسجدہ پر قادر ہوتے ہوئے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا شرعاً درست نہیں ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما فی ” الشامیة “ : بل یظهر لی أنه لو کان قادراً علی وضع شيء علی الأرض مما یصح السجود علیه أنه یلزمه ذلک، لأنه قادر علی الرکوع والسجود حقیقة ولا یصح الإیماء بهما مع القدرة علیهما۔ (۴۹۷/۲، باب صلوٰة المریض)

ما فی ” بدائع الصنائع “ : وإن کان قادراً علی القعود برکوع وسجود فصلی بالإیماء لا یجزیه بالإتفاق۔ (۲۹۱/۱، الصلوٰة علی الدابة والسفینة)

اوپر تک سکرول کریں۔