مسئلہ:
اگر کوئی شخص اپنے موبائل میں ریچارج کررہاتھا ،لیکن غلط نمبر ڈائل کرنے کی وجہ سے کسی اور کے موبائل میں ریچارج ہوگیا، تواسے اس شخص سے جس شخص کے موبائل میں ریچارج ہوگیا ،اپنی ریچارج کردہ رقم کے مطالبہ کا حق حاصل ہوگا ،اور شخصِ آخر کے لیے اس ریچارج کا استعمال حلال نہیں ہوگا ۔
الحجة علی ما قلنا :
ما في ” القرآن الکریم “ : قوله تعالیٰ : ﴿یٰآیھا الذین اٰمنوا لا تأکلوا أموالکم بینکم بالباطل إلا أن تکون تجارةً عن تراضٍ منکم﴾ ۔ (سورة النساء :۲۹)
ما في ” جمع الجوامع “ : قال النبي ﷺ : ” لا یحل لإمریٴٍ من مال أخیه شيءٌ إلا بطیب نفس منه“ ۔ (۷/۹ ، تتمة حرف اللام والألف ، رقم الحدیث :۲۶۷۵۹)
