(فتویٰ نمبر: ۲۲۹)
سوال:
زید (جو غیر عالم مگر دین دارو متقی شخص ہے) کہتا ہے کہ ”اہم چیریٹیبل ٹرسٹ فائن ٹچ ممبئی “(Aham Charitable Trust Finetouch Mumbai) کی طرف سے مرتب کردہ دینیاتی نصاب کا مکاتب اور عصری اسکولوں میں پڑھانا درست نہیں ہے، اس سے اہلِ حدیث (غیر مقلدین) پیدا ہورہے ہیں، تو کیا زید کا یہ کہنا درست ہے؟ جب کہ نصاب کی جملہ کتابیں طلبہ کو کوئی عالمِ دین پڑھاتا ہے، اُنہیں براہِ راست پڑھنے کے لیے نہیں دی جاتی۔
الجواب وباللہ التوفیق:
جو صاحب یہ کہتے ہیں کہ ”اہم چیریٹیبل ٹرسٹ“ (Aham Charitable Trust )کی طرف سے مرتب کردہ دینیاتی نصاب کا مکاتب اور عصری اسکولوں میں پڑھانا درست نہیں ہے، اس سے اہلِ حدیث پیداہورہے ہیں، ان سے یہ معلوم کیا جائے کہ نصاب میں وہ کون سے مضامین ہیں جن سے جذبہٴ عدمِ تقلید کو تحریک ملتی ہے، جب تک ان کی نشان دہی نہیں کی جاتی، اس وقت تک جواب سے معذور ہوں۔فقط
واللہ أعلم بالصواب
کتبه العبد: محمد جعفر ملی رحمانی۔۱۴۳۰۵/۲۰ھ
