ملازموں کو بونس (Bonus) دینا

مسئلہ:

بعض کمپنیاں ، ادارے اور دفتروں کے ذمہ داران اپنے یہاں کام کرنے والے ملازمین کو سال کے آخر میں بونس کے نام سے ایک رقم دیتے ہیں، جو در حقیقت سال بھر ان کی حسنِ کارکردگی کا انعام ہوتا ہے، اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز ودرست ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما فی ” تنویر الأبصار وشرحه “ : الهبة هی شرعاً تملیک العین مجاناً أی بلاعوض، وسببها إرادة الخیر للواهب ، وینوی کعوض ومحبة وحسن ثناء ۔

(۴۲۳/۸، کتاب الهبة، الدر المنتقی شرح الملتقی: ۳/۴۸۹/۳، کتاب الهبة، البحر الرائق: ۷/۴۸۳)

ما فی ” الاختیار لتعلیل المختار“ : الهبة وهی العطیة الخالیة عن تقدم الاستحقاق وهي أمر مندوب وضیع محمود محبوب وقبولها سنة فإنه قبل هدیة العبد۔ (۵۳۳/۲، کتاب الهبة)

ما فی” فتح باب العنایة “ : هی تملیک عین بلا عوض ومعناها إیصال ما ینفع مالاً کان أو غیره ۔ (۴۰۹/۲، کتاب الهبة)

(کفایت المفتی:۹۷/۸)

اوپر تک سکرول کریں۔