ملٹی لیول مارکیٹنگ (M.L.M)کا شرعی حکم

مسئلہ:

آج کل ایسے ادارے وجود میں آئے ہیں جو مختلف اسکیموں کو ممبر در ممبر آگے بڑھاتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ادارہ ایک آدمی کو ممبربناتا ہے ،اس سے پانچ سوروپئے فیس لیتاہے ، اور اس ممبرشپ کا فائدہ یہ ہوتاہے کہ اس ادارہ کی مصنوعات (Product) مثلاً: کوئی چیز جس کی قیمت بازار میں پچاس(۵۰) روپے ہیں، تووہ چیز اسے چالیس(۴۰) روپئے میں ملتی ہے ، اور اس پر یہ لازم ہوتاہے کہ وہ مزید پانچ ممبر تیار کریں، اگر وہ ایک آدمی کو ممبر بنادے توادارہ اس کو دوسو(۲۰۰)روپئے دیتا ہے ،اور جب پانچ ممبرہوجائیں تو اسے مزید آٹھ سو(۸۰۰) روپئے یعنی کل ایک ہزا ر(۱۰۰۰) روپئے ملتے ہیں، اسی طرح ادارہ ہرنئے ممبر سے پانچ سو (۵۰۰)روپئے ممبر ی فیس وصول کرتاہے ،اور اس پر بھی لازم ہوتاہے کہ وہ پانچ ممبر بنائے ،اور اس ممبر بنانے کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوتاہے ،اب جب جب بھی ادارہ میں نئے ممبر کا اضافہ ہوتاہے، ادارہ کو بلامحنت ومشقت مفت میں تین سو(۳۰۰)روپئے،اور پہلے ممبر کو بلا عوض دوسو(۲۰۰)روپئے کا فائدہ ہوتاہے، اس طرح کی اسکیم کھلم کھلا قماربازی یعنی جوا ہے(۱)، اور اس میں سود بھی پایا جا تاہے(۲) اس لیے یہ شرعاً ناجائز وحرام ہے ۔

الحجة علی ما قلنا :

(۱) ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿إنما الخمر والمیسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشیطن﴾ ۔ (سورة المائدة:۹۰)

ما في ” رد المحتار “ : قال ابن عابدین الشامي رحمه الله تعالی : وسمي القمار قمارا ، لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذهب ماله إلی صاحبه ، ویجوز أن یستفید مال صاحبه وهو حرام بالنص ۔ (۵۷۷/۹ ، ۵۷۸ ، کتاب الحظر والإباحة ، فصل في البیع)

(۲) ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿لا تأکلوا الربوٰا أضعافا مضاعفة﴾ ۔ (اٰل عمران :۱۳۰)

ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ : قال صاحب التنویر التمرتاشي رحمه الله تعالی : الربا شرعًا فضل خال عن عوض بمعیار شرعي مشروط لأحد المتعاقدین في المعاوضة ۔” تنویر “ ۔(۳۹۸ ۴۰۱)

ما في ” الصحیح لمسلم “ : عن جابر قال : ” لعن رسول الله ﷺ اٰکل الربا وموکله وکاتبه وشاهدیه ، وقال : هم سواء “ ۔ (۲/۲۷ ، کتاب البیوع)

ما في ” نصب الرایة للزیلعي “ : لأن النبي ﷺ نهیٰ عن بیع وشرط “ ۔(۴۳/۴ ، مجمع الزوائد :۱۰۴/۴)

ما في ” جامع الترمذي “ : ” نهیٰ رسول الله ﷺ عن بیعتین في بیعة “ ۔ (۲۳۳/۱ ، أبواب البیوع ، باب ما جاء في النهي عن بیعتین في بیعة)

اوپر تک سکرول کریں۔