موبائل کمپنیوں کی ایک اسکیم

مسئلہ:

بعض موبائل کمپنیاں ایس ایم ایس(SMS)کے ذریعہ اپنے گاہکوں کے موبائل پر سوالات بھیجتی ہیں، اور یہ اعلان کرتی ہیں کہ جن لوگوں کے جوابات صحیح ہوں گے، ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کی تقسیم ہوگی، اگر یہ کمپنیاں ہر جواب دینے والے سے ان کے بیلینس میں سے کچھ رقم کی کٹوتی نہ کرتی ہوں، بلکہ جواب درست ہونے کی صورت میں اسے انعام سے نوازتی ہوں، تو ایسی اسکیم میں شمولیت اور جیتنے کی صورت میں انعام وصول کرنا درست ہے، لیکن اگر کمپنیاں جواب دینے والوں سے ان کے بیلینس میں سے کچھ رقم کی کٹوتی کرتی ہیں، تو یہ ایک قسم کا قمار ہونے کی بناپر ناجائز اور منع ہے، اور اس سے احتراز بھی لازم ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿یآیها الذین آمنوا إنما الخمر والمیسر والأنصاب والأزلام رجسٌ من عمل الشیطٰن فاجتنبوه لعلکم تفلحون﴾۔(سورة المائدة:۹۰)

ما في ” أحکام القرآن للجصاص “ : ولا خلاف بین أهل العلم في تحریم القمار، وأن المخاطرة من القمار۔ (۳۹۸/۱)

ما في ” رد المحتار “ : لأن القمار من القمر الذي یزداد تارة وینقص أخری، وسمي القمار قمارًا، لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذهب ماله إلی صاحبه، ویجوز أن یستفید مال صاحبه، وهو حرام بالنص۔ (۵۷۷/۹۔۵۷۸، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیره)

(فتاویٰ بنوریه، رقم الفتویٰ:۱۱۷۰۵)

اوپر تک سکرول کریں۔