موبائل کی چیپ (Chip) ، کیسٹ ، سی ڈی یا ڈی وی ڈی وغیرہ کو بلاوضو چھونا

مسئلہ:

وہ کیسٹیں،سی ڈیز اور موبائل کی چیپ (Chip)جن میں قرآنی آیات اور سورتوںکو محفوظ کیا جاتا ہے اس کو بے وضو چھونا جائز ہے، البتہ بعض فقہاء عصر بے وضو چھونے کو خلافِ ادب قرار دیتے ہیں، کیوںکہ ان میں محض قرآن کریم کی آیتو ں اور سورتوں کی آواز ہوتی ہے اور آوازِ قرآن کا جسم سے مس ہونے کیلئے با وضو ہونا ضروری نہیں ہے، ورنہ جنبی کے لیے قرآن کا سننا جائز نہیں ہوتا، یہی رائے حضرت حکیم الامت علامہ تھانوی رحمہ اللہ کی ہے۔

الحجة علی ما قلنا

ما في ’’السنن النسائي‘‘: عن عائشة رضي اللہ عنھا قالت: ’’ کان رأس رسول اللہ ﷺ في حجر إحدانا وھي حائض وھو یقرأ القرآن‘‘ ۔

(السنن الکبری للنسائي: ۱۲۳/۱ ، باب في الرجل  یقرء القرآن ورأسه في حجر امرأته وہي حائض)

اوپر تک سکرول کریں۔