میاں بیوی کاایک دوسرے کو نام سے پکارنا

مسئلہ:

میاں بیوی کا ایک دوسرے کو اس کے نام سے پکارنا جائز ہے، مگر نام لیکر پکارنے میں ایک قسم کی بے ادبی پائی جاتی ہے، اس لیے عورت کا اپنے خاوند کواس کا نام لیکر پکارنا مکروہ ہے، بہتر یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو اس کی کنیت یا لقب سے پکارے، جیسے یا سیدی، ابو زید، ابو حمزہ وغیرہ ۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ : ویکره أن یدعو الرجل أباه وأن تدعو المرأة زوجها باسمه ۔ التنویر وشرحه ۔ وفي الشامیة: قوله: (ویکره أن یدعو الخ) بل لا بد من لفظ یفید التعظیم کیا سیدي ونحوه لمزید حقهما علی الولد والزوجة۔ (۵۱۳/۹، ط: دیوبند، فتاوی سراجیه علی هامش الخانیة: ۱۲/۳۔۱۳)

(فتاویٰ رحیمیہ : ۲۳۳/۱۰ )

اوپر تک سکرول کریں۔