مسئلہ:
نئے سال کی آمد پر جو ہو لی ڈ ے اور چھٹی رکھ کر جشن منایا جاتا ہے ،وہ یہودونصاریٰ کی رسم ہے ،شریعتِ اسلامی میں اس کی کوئی اصل وبنیاد نہیں ہے، بلکہ اسلام نے اپنے ما ننے والوں کو یہود ونصاریٰ کی مشابہت اور ان کی عیدوں اور تہواروں میں کسی بھی طرح کی شرکت سے سختی کے ساتھ منع فرمایا ،اور اس پر سخت وعید بیان فرمائی ،آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ”جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ ان ہی میں سے ہے “- اور جو شخص مسلمان ہوتے ہوئے غیروں کے رسم ورواج کا طالب ہو، وہ عند اللہ سخت مبغوض اور ناپسندیدہ ہے ،اس لیے کرسمس ڈے، برتھ ڈے، مدر ڈے، ویلین ٹائن ڈ ے، اور دیگر تمام ڈیز کو بطورِ عید منانا شرعاً ناجائز اور ممنوع ہے ۔
الحجة علی ما قلنا :
ما في ” سنن أبي داود “ : قوله ﷺ : ” من تشبه بقوم فهو منهم “ ۔ (ص/۵۵۹)
ما في ” مشکوة المصابیح “ :قوله ﷺ : ” أبغض الناس إلی الله ثلاثة : ملحد في الحرم ، ومبتغ في الإسلام سنة الجاهلیة ، ومُطّلب دم امریٍٴ مسلم بغیر حق لیهریق دمه ۔ رواه البخاري ۔(ص/۲۷ ، باب الاعتصام بالکتاب والسنة ، الفصل الأول)
