کیا اٹیچ باتھ روم میں وضو کرنا درست ہے یا نہیں ؟

مسئلہ:

آج کل اٹیچ باتھ روم (Bathroom)کا رواج عام ہوتا جارہا ہے، چونکہ بظاہر غسل خانہ میں کوئی نجاست نہیں رہتی ہے ، اس لیے وضو کرنا درست ہے، البتہ اگر نجاست نظر آئے تو اس کو صاف کرکے وضو کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

الحجة علی ما قلنا

ما في ’’البحر الرائق‘‘: من آداب الوضوء ۔۔۔ الثاني عشر: أن لا یتوضأ في المواضع النجسة لأن لماء الوضوء حرمة کذا في المضمرات۔

(۵۸/۱، کتاب الطہارة ، النہر الفائق :۵۰/۱)

ما في ’’الفتاوی الہندیة‘‘: والتوضؤ في موضع طاہر لأن لماء الوضوء حرمة ۔ (۹/۱)

اوپر تک سکرول کریں۔