(فتویٰ نمبر: ۸)
سوال:
انور بھائی کا انتقال ہوا،انہوں نے اپنے پیچھے چھ لڑکیاں، چھ لڑکے، ایک اہلیہ اور ایک والدہ ان وارثین کو چھوڑا ہے،اور ترکہ میں ایک مکان اور ستر ہزار(۷۰۰۰۰)روپے نقد چھوڑے ہیں، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ انور بھائی کی جائداد کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب وباللہ التوفیق:
شرعی حقوق کی ادائیگی کے بعد مرحوم انور کی کل جائداد چارسو بتیس(۴۳۲) حصوں میں تقسیم ہوکر ،ما ں کو ۷۲/ حصے (۱)، بیوی کو ۵۴/ حصے(۲)، اور ہر بیٹے کو ۳۴/ حصے اور ہر بیٹی کو ۱۷- ۱۷/ حصے ملیں گے(۳)۔
نقد ستر ہزار روپیوں میں سے ما ں کوگیارہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ (۱۱۶۶۶)روپے، بیوی کو آٹھ ہزار سات سو پچاس (۸۷۵۰)روپے، ہر بیٹے کوپانچ ہزار پانچ سو نو( ۵۵۰۹)روپے، اور ہر بیٹی کو دو ہزار سات سو چون (۲۷۵۴) روپے دے دیئے جائیں۔
(۱)ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿وَلِأَبَوَیۡهِ لِكُلِّ وَاحِدࣲ مِّنۡهُمَا ٱلسُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُۥ وَلَد﴾۔(سورة النساء : ۱۱)
(۲)ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿فَاِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَهنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِیَُةٍٍ تُوْصُوْنَ بِها أَوْ دَیْنٍ﴾۔(سورة النساء : ۱۱)
(۳) ما في ” القرآن الکریم “ : ﴿یُوْصِیْکُمُ اللّٰه فِيْ أَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَیَیْنِ﴾ ۔ (سورة النساء :۱۱)فقط
کتبه العبد: محمد جعفر ملی رحمانی ۔۱۴۲۸/۱۱/۲۵ھ
الجواب صحیح : عبد القیوم اشاعتی مالیگانوی ۔۱۴۲۸/۱۱/۲۵ھ
