سجدوں میں پیروں کا زمین سے اٹھانا

مسئلہ:

سجدہ میں دونوں پیروں کا زمین سے اس طرح اٹھا لینا ،کہ ایک انگلی بھی زمین پر نہ ٹکی رہے ،اور یہ حالت ایک رکن کی ادا ئیگی کے بقدر، یعنی تین مرتبہ تسبیح پڑھنے تک باقی رہے تو نماز صحیح نہیں ہوگی ۔

الحجة علی ما قلنا :

 ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : ومنها السجود بجبهته وقدمیه ، ووضع إصبع واحدة منهما شرط اھ ۔ ” الدر المختار “ ۔ وفي الشامیة : وأفاد أنه لو لم یضع شیئًا من القدمین لم یصح السجود ۔ (۱۳۵/۲ ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، بحث الرکوع والسجود)

(فتاویٰ محمودیہ :۶۳۴/۶، فتاویٰ حقا نیہ :۸۲/۳)

اوپر تک سکرول کریں۔