مسئلہ:
تکبیراتِ انتقال کامسنون وقت یہ ہے کہ جہاں سے انتقال شروع ہو، وہیں سے تکبیر بھی شروع ہو ،اور جہاں انتقال ختم ہو وہیں تکبیر بھی ختم ہو ،اگرکسی رکن میں پہنچنے کے بعد بھی تکبیرِ انتقالی ختم نہ ہوئی، تو یہ عمل خلاف ِسنت ہونے کی وجہ سے مکروہ ہوگا ۔
الحجة علی ما قلنا :
ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ :(یکبر) مع الانحطاط ۔ التنویر وشرحه ۔ وفي الشامیة : أفاد أن السنة کون ابتداء التکبیر عن الخرور وانتهائه عند استواء الظهر ۔
(۱۹۶/۲، کتاب الصلوٰة ، باب صفة الصلوٰة)
