مسجد کے لائٹ اور پنکھوں کا استعمال

مسئلہ:

مسجد کے پنکھے اور ٹیوب لائٹ چونکہ نماز کے وقت استعمال کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں، ان کو دیگر اوقات میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،(۱) البتہ اگر ان پنکھوں اور ٹیوب لائٹ دینے والوں کی طرف سے اس کی اجازت ہو، اور استعمال کی وجہ سے لائٹ کے جو مصارف بڑھ جاتے ہیں، وہ دیدئیے جائیں تو اس کی اجازت ہے۔(۲)

الحجة علی ما قلنا :

(۱) ما فی ” الفتاوی الهندیة “ : لا بأس بالجلوس فی المسجد لغیر الصلوٰة لکن لو تلف به شيء یضمن۔ (۱۱۰/۱، قبیل الباب الثامن فی صلوٰة الوتر)

ما فی ” الفتاوی الخانیة علی هامش الهندیة “ :لا بأس بالجلوس فی المسجد لغیر الصلوٰة،لکن لو تلف به شيء یضمن۔(۶۶/۱،کتاب الطهارة،باب التیمم ، فصل فی المسجد)

(۲) ما فی ” الشامیة “ : شرط الواقف کنص الشارع۔ (۵۰۸/۶، کتاب الوقف)

 (فتاوی محمودیه: ۲۱۲/۲۲)

اوپر تک سکرول کریں۔