پیکٹ کا گوشت

مسئلہ:

آج کل بڑے بڑے اسٹورس(Stores) میں کھانے کی خشک پیکٹس (Packets) مثلاً چکن سُوپ وغیرہ فروخت ہورہے ہیں، ان پر کوئی حلال کی نشانی نہیں ہوتی، ایسا کھانا عام طور پر یورپین ممالک سے اِمپورٹ (Import) کیا جاتا ہے، اسٹور مالکوں کو حلال وحرام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ، ان کے پیش نظر محض اپنا نفع ہوتا ہے، اس لیے جب تک یہ اطمینان نہ ہوجائے کہ اس کو اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ،اور ذبح کے بعد بھی حرام گوشت کے ساتھ اس کی آمیزش نہیں کی گئی، تو اس وقت تک اس کے استعمال سے احتراز کرنا چاہیے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” الفتاوی الهندیة “ : ولا یقبل قول الکافرین في الدیانات إلا إذا کان قبول قول الکافر في المعاملات یتضمن قبوله في الدیانات، فحینئذ تدخل الدیانات في ضمن المعاملات، فیقبل قوله فیها ضرورة۔ هکذا في التبیین۔

(۳۰۸/۵، کتاب الکراهیة، الباب الأول في العمل بخبر الواحد ۔۔ الخ، الفصل الأول في الأخبار عن أمر دیني۔ الخ، تبیین الحقائق:۲۷/۷، کتاب الکراهیة، بیروت، البحر الرائق:۳۴۲/۸، کتاب الکراهیة، بیروت)

(فتاوی بنوریه، رقم الفتوی:۱۲۶۸۰)

اوپر تک سکرول کریں۔