تجہیز وتکفین کی پولیسی(Policy)

مسئلہ:

اگر کوئی کمپنی اپنے ملازم کو تجہیز وتکفین کی پولیسی (Policy)کی سہولت مہیا کرے، یعنی جب اس ملازم کا یا اس کے اہل وعیال میں سے کسی کا انتقال ہوجائے، تو وہ کمپنی اپنی طرف سے تجہیز وتکفین کا خرچہ دیتی ہے، تو پولیسی کی یہ رقم کمپنی کی طرف سے عطیہ(۱) اور ایک قسم کا تعاون ہے، لہٰذا اس کا وصول کرنا اور استعمال کرنا درست ہے، جس طرح پراویڈنٹ فنڈ، بونس اور پینشن کی رقم لینا شرعاً درست ہے۔(۲)

الحجة علی ما قلنا :

(۱) ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ : الهبة هي شرعًا تملیک العین مجاناً أي بلا عوض، وسببها إرادة الخیر للواهب، وینوی کعوض ومحبة وحسن ثناء۔

(۴۲۳/۸، کتاب الهبة، الدر المنتقی شرح الملتقی: ۴۸۹/۳، کتاب الهبة، البحر الرائق:۴۸۳/۷)

ما في ” الاختیار لتعلیل المختار “ : الهبة وهي العطیة الخالیة عن تقدم الاستحقاق وهي أمر مندوب وضیع محمود محبوب وقبولها سنة فإنه قبل هدیة العبد۔(۵۳۳/۲، کتاب الهبة)

ما في ” فتح باب العنایة “ : هي تملیک عین بلا عوض ومعناها إیصال ما ینفع مالا کان أو غیره۔ (۴۰۹/۲، کتاب الهبة) (۲)

(کفایت المفتي : ۹۶/۸۔۹۷، کتاب الربوا، ط: دار الاشاعت،  فتاویٰ دار العلوم زکریا:۶۱۸/۲)

اوپر تک سکرول کریں۔