مسجد کے بیت الخلاء یا غسل خانہ کا استعمال

مسئلہ:

جو لوگ مسجد میں نماز، تلاوتِ قرآن اور ذکر وعبادت کے لیے آئیں، صرف اُن کے لیے مسجد کے بیت الخلاء اور غسل خانوں کا استعمال جائز ہے، باقی جو لوگ صرف استنجاء یا نہانے کے مقصد سے آتے ہیں، اُن کے لیے مسجد کے بیت الخلاء اور غسل خانوں کا استعمال شرعاً جائز نہیں ۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” الشامیة “ : مراعاة غرض الواقفین واجبة۔ (۶۶۵/۶، کتاب الوقف، مطلب مراعاة غرض الواقفین واجبة والعرف یَصلُح مخصّصًا)

ما في ” الفقه الإسلامي وأدلته “ : شرط الواقف کنصّ الشارع؛ اتفق الفقهاء علی هذه العبارة وهي أن شرط الواقف کنصّ الشارع۔

(۷۶۲۷/۱۰، الباب الخامس، الوقف، الفصل الرابع، شروط الوقف، المبحث الأول، شروط الواقف)

(فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ: ۴۱۶۱۳، فتاویٰ رحیمیہ: ۹۶/۹، فتاویٰ دار العلوم دیوبند: ۲۱۸/۱۴)

اوپر تک سکرول کریں۔