ایک چھری رکھ کر دوسری چھری لیا

مسئلہ:

اگر قربانی کے جانور کو زمین پر لٹادیا گیا، اور ذبح کرنے والے نے ذبح کرنے کے لیے چھری ہاتھ میں لے کر ”بسم اللہ“ پڑھ لیا، پھر اُس چھری کو رکھ کر دوسری چھری لیا اور جانور ذبح کیا، اور دوبارہ ”بسم اللہ ، اللہ اکبر“ نہیں پڑھا، تب بھی ذبیحہ حلال ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” البحر الرائق “ : ولو أضجع شاةً لیذبحها ثم ألقی تلک السکین وأخذ سکینا أخری لا بأس به۔ (۳۰۷/۸، کتاب الذبائح)

ما في ” تبیین الحقائق “ : ولو أضجع شاة وسمی وطرح السکین وأخذ سکینا آخر فذبحها به ولم یسم حلّت لتعلقه بالمذبوح۔(۴۵۳/۶، کتاب الذبائح، المبسوط:۶/۱۲، کتاب الذبائح)

اوپر تک سکرول کریں۔