وزن سے مرغی کی خرید و فروخت

مسئلہ:

پورے ہندوستان میں مرغی اور مرغوں کی فروختگی کا یہی معمول ہے کہ مرغی فارم والے اپنے گاہکوں کو زندہ مرغی یا مرغا ترازو میں تول کر ہی دیتے ہیں، مرغی یا مرغا چھوٹے جانور ہیں، اُن کے سانس کھینچتے اور نکالتے وقت وزن میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا، اس لیے اُن کو زندہ ترازو میں تول کر فروخت کرنا شرعاً درست ہے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” اعلاء السنن “ : کل شيء لم ینص علیه الشارع أنه کیلي أو وزني یعمل في ذلک علی ما یتعارفه أهل تلک البلدة ۔۔۔۔۔ فتعتبر في عادة أهل کل بلدة علی ما بینهم من العرف فیه ۔۔۔۔ لأن الرجوع إلی العرف جملة من القواعد الفقهیة۔

(۵۲۹/۱۴، باب اعتبار العرف في البیوع والإجارات والکیل والوزن ونحوها، عمدة القاري: ۲۲/۱۲، باب من أجری أمر الأمصار علی ما یتعارفون بینهم في البیوع والإجارة والمکیال والوزن الخ، تحت رقم الحدیث:۲۲۱۰)

(فتاویٰ قاضی :ص/۱۰۲، منتخبات نظام الفتاویٰ :۲۴۵/۱، فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ:۲۷۸۲۵)

اوپر تک سکرول کریں۔