مسئلہ:
اگر میز کرسی پر کھانا کھا نے میں کفار وفساق، یا متکبرین کے ساتھ تشبہ کی نیت ہو تومیز کرسی پر کھانا ناجائز ہے ،اگر تشبہ کی نیت نہ ہو تب بھی خلاف ِسنت ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ، لیکن آج کل ہوٹلوں میں نیچے بیٹھ کر کھانے کا انتظام نہیں ہوتا، یاایسے مقامات جہاں اس میں ابتلاء عام ہوتو میز کرسی پر کھانے کی گنجائش ہے ۔
الحجة علی ما قلنا :
ما في ” صحیح البخاري “ : عن ابن عباس رضي الله عنهما قال : ” لعن رسول الله ﷺ المتشبھین من الرجال بالنساء ، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ۔
(۸۷۴/۲ ، کتاب اللباس ، باب المتشبهین بالنساء والمتشبهات بالرجال)
ما في ” الأشباه لإبن نجیم “ : ” الأمور بمقاصد ها “ ۔ (۱۱۳/۱)
