نماز میں پیشاب کے قطرے گرجائیں!

(فتویٰ نمبر: ۲۴۵)

سوال :

کبھی کبھی نماز پڑھتے وقت پیشاب کے قطرے گر جاتے ہیں، تو کیا اس کی وجہ سے نماز ٹوٹ جائے گی؟ یا درست ہوجائے گی؟

الجواب وباللہ التوفیق:

چوں کہ آپ شرعاً معذور نہیں ہیں، اس لیے اگر دورانِ نماز پیشاب کے قطرے گر جاتے ہیں، تو وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جائیں گے۔

الحجة علی ما قلنا :

ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : وینقضه خروج کل خارجٍ نجس منه أي من المتوضي الحي معتادًا أو لا، من السبیلین أو لا، إلی ما یطهر، ثم المراد بالخروج من السبیلین مجرد الظهور ۔(۲۳۲/۱ ، کتاب الطهارة، مطلب نواقض الوضوء)

ما في ” تبیین الحقائق “ : اعلم أن المخرج علی نوعین : سبیلین وغیرهما ، أما السبیلان فخروج کل شيء منهما ناقض للوضوء ۔

(۴۵/۱ ، کتاب الطهارة ، النهر الفائق :۵۱/۱ ، کتاب الطهارة) فقط

والله أعلم بالصواب

کتبه العبد: محمد جعفرملی رحمانی۔۱۴۳۰/۷/۱۸ھ

 

اوپر تک سکرول کریں۔