مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مسلم خواتین کے لیے حق رائے دہی کا استعمال

مسئلہ: خواتین انتخابات کے موقع پر اپنا حق رائے دہی (ووٹ) کا استعمال کرسکتی ہیں(۱)، بشرطیکہ پردہ اور دیگر امور شرعیہ کا لحاظ وخیال کریں، ورنہ ارتکابِ معصیت سے ووٹ کا ترک افضل ہے، حضرت مفتی ٴ اعظم مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” عورتوں کا ووٹر بننا ممنوع نہیں ہے، ہاں! […]

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

فرقہ واریت پر مبنی منشور والی پارٹی میں شرکت

مسئلہ: جو سیاسی پارٹیاں کھلے طور پر مسلم دشمن ہیں اور ان کے منشور میں اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت شامل ہے، اور کسی شخص کی یہ نیت ہو کہ وہ پارٹی میں شریک ہوکر اس کے ایجنڈے کو بدلنے کی کوشش کریگا، توایسی پارٹی میں شامل ہونے کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، کیوں کہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مسلم ممبران کا دستور سے وفاداری کا حلف اٹھانا

مسئلہ: جو لوگ قانون ساز اداروں کے رکن منتخب ہوتے ہیں ، جب انہیں حلف دلایا جاتا ہے اس وقت حلف میں دستور کی تمام دفعات تفصیلاً مذکور نہیں ہوتیں، بلکہ اجمالی طور پر دستور سے وفاداری کاحلف دلایا جاتا ہے، تو مسلم ممبر کو چاہیے کہ وہ حلف اٹھاتے وقت اپنے دل میں انہی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قانون ساز اِداروں میں مسلم ممبران کی نمائندگی اوراُن کا دینی وملّی فریضہ

مسئلہ: جن غیر مسلم ومسلم ملکوں میں قانون ساز ادارے مخالف شرع قوانین بناتے ہیں وہاں مسلمانوں کے لیے ان اداروں کا ممبر بننا درست ہونا چاہیے، اور ایسے ممبر شخص کو چاہیے کہ جمہوری حقوق سے استفادہ کرتے ہوئے خلافِ شرع قانون سازی کے خلاف آواز اٹھاتا رہے۔ الحجة علی ماقلنا : ما في

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

اپنے آپ کو بحیثیت امیدوار پیش کرنا

مسئلہ: عام حالات میں اسلامی مزاج کے مطابق عہدہ واقتدار کی طلب غیر مستحسن ہے، کیوں کہ عہدہ کی طلب وحرص(۱)، اور مسابقت ایک ایسی لذت ہے کہ اگر عہدہ چھن جائے تو پھر حسرتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے(۲)،لیکن اگر طلبِ عہدہ کے پیچھے کسی حظّ نفس کا دخل نہ ہوبلکہ محض انسانیت کا

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 دورِ حاضر کی سیاست اور ووٹ کا حکم شرعی

مسئلہ: موجودہ دور کی سیاست نے الیکشن اور ووٹ کے لفظوں کو اتنا بدنام کردیا ہے کہ ان کے ساتھ مکر وفریب ، جھوٹ، رشوت اور دَغا بازی و وعدہ خلافی کا تصور لازمِ ذات ہوکر رہ گیا ہے، اس لیے اکثر شریف لوگ اس جھنجھٹ میں پڑنے کو مناسب نہیں سمجھتے، اور یہ غلط

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, والدین کے حقوق کے حقوق کے متعلق مسائل

مخلوق کی فرمانبرداری میں خالق کی نافرمانی

مسئلہ: بعض والدین اپنے بچوں پر اطاعت وفرمانبرداری کے لزوم ووُجوب کی فہمائش کرتے وقت ، آپ ﷺ کی اِس حدیث کو بیان کرتے ہیں، جس میں آپ ﷺ نے حضرت معاذ کو دس وصیتیں فرمائی تھیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ؛ والدین کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے، اگرچہ وہ یہ حکم دیں

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, والدین کے حقوق کے حقوق کے متعلق مسائل

والدین اور اولاد کا شکوہ

مسئلہ: اکثر ماں باپ یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ اولاد ہماری بات نہیں مانتی، جب کہ ماں باپ کی اطاعت اولاد پر فرض ہے(۱)، دوسری جانب اولاد یہ کہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے کہ ہمارے والدین ہماری خواہشات وجذبات کا خیال نہیں رکھتے، اور ہماری طبیعت کے خلاف کام کرنے کا ہمیں حکم

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, والدین کے حقوق کے حقوق کے متعلق مسائل

والدین کے حقوق اُن کی وفات کے بعد

مسئلہ: علماء کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کے انتقال کے بعد ان کے سات حقوق بیان فرمائے ہیں: (۱) ان کے لیے اللہ سے معافی اور رحمت کی دعائیں کرنا۔ (۲) ان کی جانب سے ایسے اعمال کرنا جن کا ثواب ان تک پہنچے۔ (۳)

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, والدین کے حقوق کے حقوق کے متعلق مسائل

والدین کے حقوق ان کی حیات میں

مسئلہ: علماء کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ماں باپ کی حیات میں اُن کے سات حقوق بیان فرمائے ہیں: (۱) عظمت؛ یعنی دل سے ان کو بڑا ماننا۔ (۲) محبت؛ یعنی دل سے ان کو چاہنا اور ان سے محبت کرنا۔ (۳) اطاعت؛ یعنی جائز اُمور میں ان کی فرماں برداری کرنا۔ (۴)

جائز اور ناجائز, دوا اور معالجہ کے متعلق مسائل, علاج و معالجے کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سنت علاج حَجامہ یعنی پچھنا لگوانا

مسئلہ: آج کل ایک سنت علاج ”حَجامہ“ یعنی پچھنا لگوانا – جو جانور کے سینگ کے بجائے پلاسٹک کا کپ لگاکر کیا جارہا ہے، اور اس کو منہ کے بجائے کپ سے کھینچا جاتا ہے، جس کی وجہ سے گندا خون کپ میں آجاتا ہے، یہ چائنا والوں کا قومی علاج بھی ہے، بعض لوگ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

لیز(Lays) چپس کا استعمال

مسئلہ: لیز چپس شامل اجزاء سے متعلق متضاد تحقیقات سامنے آتی ہے، جن میں سے کسی ایک کو حتمی ویقینی قرار نہیں دیا جاسکتا، اس لیے یقینی طور پر لیز چپس کو حرام نہیں کہہ سکتے(۱)، البتہ تحقیقات کے مختلف ہونے کی وجہ سے اسے نہ کھانا ہی بہتر ہے۔(۲) ہاں! اگر غیر جانب دار

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مُردار یا ذبح کی ہوئی بکری کا دودھ یامرغی کا انڈا

مسئلہ: مذبوحہ یعنی ذبح کی ہوئی ، یامُردار بکری سے جو دودھ نکلے، یا ذبح کی ہوئی یا مردار مرغی سے جو انڈا نکلے وہ دودھ اور انڈا حلال ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : البیضة إذا خرجت من دجاجة میتة أکل ، وکذا اللبن الخارج من ضرع

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کَیفِیَن والی چائے، کافی اور کولڈرنکس کا استعمال

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کَیفِیَن جو کہ چائے، کافی اور کچھ کولڈرنکس جیسے پیپسی وغیرہ میں پائی جاتی ہے، وہ ڈَرْگ یعنی نشہ ہے، اور جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ طاری کرتی ہے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے، اس لیے ان چیزوں کا استعمال درست نہیں ہونا چاہیے، اُن

جائز اور ناجائز, حرام اشیاء کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نشہ آور اشیاء

وائٹ وائن (WhiteWine) نامی شراب پینا

مسئلہ: وائٹ وائن(WhiteWine)کا اِطلاق عموماً انگوری شراب پر ہوتا ہے، اورانگوری شراب بنصِ قطعی حرام ہے، چاہے قلیل ہو یا کثیر، نشہ آور ہو یا نہ ہو، لہٰذا اگر وائٹ وائن سے مراد انگوری شراب ہو، تو یہ حرام ہے، چاہے دماغ میں خلل پیدا کرے یا نہ کرے۔ الحجة علی ما قلنا : ما

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے کی سنتیں اور آداب, مسائل مهمه

آپ ﷺ کا فقر اختیاری تھا اضطراری نہیں

مسئلہ: آپ ﷺ کا دائمی عمل جسے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے شمائلِ ترمذی میں نقل کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ نے دن میں دو مرتبہ گوشت نہیں کھایا اور نہ روٹی، آپ ﷺ کا یہ عمل فقرِ اختیاری تھا ، اضطراری نہیں تھا، آپ ﷺ کا یہ عمل سننِ زوائد میں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈبل روٹی یا کیک کا کاٹنا

مسئلہ: بعض لوگ چھُری یا چاقو سے ڈبل روٹی اور کیک کاٹتے ہیں، تو کچھ لوگ اسے بے ادبی اور ناجائز سمجھتے ہیں، جب کہ چھُری یا چاقو سے ڈبل روٹی اور کیک وغیرہ کاٹنا جائز ہے، بے ادبی نہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : قال علاء الترجماني:

خرید و فروخت, ذخیرہ اندوزی, مرابحہ اور سلم کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ضرورت کے وقت غذائی اجناس کا ذخیرہ

مسئلہ: انسانوں یا جانوروں کے کھانے پینے کی غذائی اَجناس کا ضرورت کے وقت ذخیرہ کرکے رکھنا، اور قیمت بڑھنے کے انتظار میں انہیں بازارمیں نہ لانا، جس سے مخلوقِ خدا مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ جائے، جیسا کہ کچھ دنوں پہلے پیاز اور پھر اس کے بعد ٹماٹر کی قیمت آسمان سے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جنم دن کی دعوت یا مٹھائی کی تقسیم کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ: برتھ ڈے یعنی جنم دن کی دعوت یا اُس دن مٹھائیوں کی تقسیم کا اہتمام رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلفِ صالحین سے ثابت نہیں، اِن حضرات کے زمانہ میں اس طرح کی فضول خرچی والی تقریبات نہیں ہوا کرتی تھیں، یہ مغربی تہذیب سے متأثر ہونے کا نتیجہ ہے،

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

غیر مسلم پڑوسی کے تہوار کا کھانا

مسئلہ: بسا اوقات کسی مسلم کا پڑوسی غیر مسلم ہوتا ہے، مسلمان – پڑوسی کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے عید کے موقع پر اپنے گھر میں بنی ہوئی چیز اُس کے گھر بھیجتا ہے، اور غیر مسلم پڑوسی بھی اپنے تہوار کے موقع پر جو کچھ اپنے گھر پر بناتا ہے، اپنے مسلم پڑوسی

اوپر تک سکرول کریں۔