جائز اور ناجائز

بالوں كے مسائل, جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عورتوں کا بال کٹوانا

مسئلہ: بال عورتوں کی زینت ہیں، انہیں بلا عذر شرعی کاٹنا جائز نہیں ، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی عورت کے بالوں میں کوئی ایسی بیماری لگ گئی ہو کہ اس سے سِرے ٹوٹ کر شاخ دار ہوجاتے ہوں، تو ایسے بالوں کے شاخدار کنارے کاٹ دینے کی شرعاً گنجائش […]

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بیوٹی سپاٹ(Beauty Spat)

مسئلہ: اگر بیوٹی سپاٹ جسم کوگُدا کر کیا جائے، مثلاً پہلے سوئی وغیرہ سے جسم کو گود کر رنگ بھرا جائے، تو یہ ناجائز اور سخت حرام ہے، اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ لعنت کرے گودنے والی اور گُدوانے والی پر“(۱) – اور اگر یہی عمل نظرِ بد سے بچنے کے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

زینت کے لیے چہرے پر کریم لگانا

مسئلہ: اگر لڑکے محض زینت کے لیے چہرے کے کریم (CREAM) استعمال کرتے ہیں، تو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے کی وجہ سے اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہے، اور اگر دانوں ، دھبوں یا چہرے کے زائد بال، جو آنکھ یا ناک کے بالمقابل اُگ آئے ہیں، ان سے نجات پانا مقصود ہے،

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

جاندار کی تصویر والی گھڑی کا استعمال

مسئلہ: آج کل مارکیٹ میں ایسی گھڑیاں آگئی ہیں، جن میں جانداروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں، اگر وہ تصاویر واضح ہوں، تو ایسی تصاویر والی گھڑیوں کو پہن کر نماز پڑھنا اور نماز کے علاوہ عام حالات میں پہننا دونوں مکروہِ تحریمی ہے(۱)، اور اگر وہ تصویر اتنی چھوٹی ہے کہ اس کا خدو

بالوں كے مسائل, جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بالوں میں آڑی مانگ نکالنا

مسئلہ: مسلمانوں میں آڑی مانگ نکالنے کا رواج گمراہ قوموں کی تقلید سے ہوا ہے، لہٰذا اس کو ترک کرنا واجب ہے، مانگ سیدھی نکالنی چاہیے ، کیوں کہ حدیث شریف سے حضور ﷺ کا سیدھی مانگ نکالنا ثابت ہے، اور جن امور میں رسول کریم ﷺ نے مرد اور عورت کے احکام میں فرق

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, ناجائز لباس

عریانیت وفحاشیت ڈیزائن والے لباس پہننا

مسئلہ: بعض کمپنیاں ایسے کپڑے ڈیزائن (Design) کرتی ہیں، جو انتہائی عریانیت اور فحاشیت کی غرض سے پہنے جاتے ہیں، اور یہ کمپنیاں اُن کپڑوں کی نہ صرف اندرون ملک تجارت کرتی ہیں، بلکہ یورپ اور امریکہ وغیرہ بھی برآمد کرتی ہیں، اور وہاں کی بد اخلاق اور فحاش عورتیں ان کو پہنتی ہیں، ایسے

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

تصویر دار سُویٹر اور کپڑے پہننا شرعاً کیساہے؟

مسئلہ: آج کل سردی کا موسم جاری ہے، لوگ سردی سے بچنے کی خاطرسُویٹر (Sweater) وغیرہ استعمال کررہے ہیں، جونہ صرف مباح بلکہ اپنے آپ کو مضر اور نقصان دہ چیز وں سے بچانا شرعاً ضروری ہے، مگر بعض لوگ سردی سے دفاع کے لیے ایسے کپڑے استعمال کرتے ہیں ، جن میں جاندار کی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تھرٹی فرسٹ نائٹ(Thirty First Naight) خود احتسابی کا موقع

مسئلہ: تھرٹی فرسٹ نائٹ(Thirty First Naight) یعنی سال کی تکمیل، جس کی خوشی اور نئے سال کی آمد پر پوری رات شراب وشباب چلتا ہے، محفلیں سجائی جاتی ہیں، تھرٹی فرسٹ نائٹ یعنی ۳۱ دسمبر کی رات آنے سے قبل ہی کئی دنوں قبل اس کی تیاریاں کی جاتی ہیں، تھرٹی فرسٹ نام کی ایسی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کیا شادی کی سالگرہ منانا شرعاً درست ہے؟

مسئلہ: بعض لوگ اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہیں، وہ اس طرح کہ میاں بیوی اس خوشی کے دن کی یاد میں سیر وتفریح کے لیے نکلتے ہیں، گھر سے باہرکسی اچھی ہوٹل میں ڈنر(کھانا) کھاتے ہیں، اور ایک دوسرے کو کوئی گفٹ وغیرہ دیتے ہیں، شرعاً سیر وتفریح کے لیے نکلنا(۱)، کسی ہوٹل میں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مقرر،شاعر یا نعت خواں کو دادِ تحسین دینا

مسئلہ: کسی مقرر،شاعر یا نعت خواں وغیرہ کے کلام کے دوران ، یا اس کے اختتام پر حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجانا ناپسندیدہ اور مکروہ ہے(۱)، اسی طرح بعض لوگ کسی مقرر، شاعر یا نعت خواں سے کسی اچھی بات یا اچھے شعر کے سننے پر منہ میں اپنی زبان کو حرکت دے کر

جائز اور ناجائز, قطع تعلق, مسائل مهمه, معاشرت اور اخلاق سے متعلق مسائل

تین دن سے زیادہ ترک تعلق رکھنا

مسئلہ: کسی دنیوی امر مثلاً آپسی رنجش ، خاندانی جھگڑا وفساد وغیرہ کی بناپر کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلم بھائی سے تین دن سے زیادہ ترکِ تعلق کرے، لیکن اگر یہ ترکِ تعلق کسی دینی امر کی وجہ سے ہو، جیسے اہلِ بدعت واہلِ ہویٰ سے ، اُن کے

جائز اور ناجائز, حمل ،اسقاط حمل اورموانع حمل, دوا اور معالجہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دورانِ حمل اَلٹرا ساوٴنڈ (Ultra Sound)کروانا

مسئلہ: بعض مرتبہ طبی اغراض کے پیش نظر عورت دورانِ حمل اَلٹرا ساوٴنڈ (Ultra Sound) کرواتی ہے، جس کے ذریعہ جہاں دیگر طبی امور کی تفتیش وتشخیص مطلوب ہوتی ہے، وہیں پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے، ایسے موقع پر عورت کا یہ دریافت کرنا کہ حمل

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قاریٔ قرآن کا کسی کی تعظیم میں کھڑا ہونا

مسئلہ: اگر کوئی شخص قرآن کریم کی تلاوت کررہا ہو، اور اس درمیان اس کے پاس کوئی شخص آجائے ، توقاریٴ قرآن کے لیے اس کی تعظیم میں کھڑا ہونا جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ آنے والا شخص عالمِ دین ہے، یا اس قاری کا باپ ہے، یا اس کا استاذ ہے، جس نے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈاکٹروں کا زیادہ کمیشن والی دوا تجویز کرنا

مسئلہ: بعض دوا ساز کمپنیاں اپنی دواوٴں کی فروخت اور ان کی تشہیر کے لیے ڈاکٹروں کو مخصوص مقدار میں کمیشن اور گفٹ وغیرہ دیتی ہیں، کمپنیوں کا ڈاکٹروں کو کمیشن اورگفٹ دینا اور ڈاکٹروں کااسے لینا شرعاً جائز ودرست ہے(۱)، مگر مریض کا معائنہ کرنے اور مرض کی تشخیص ہوجانے کے بعد ، دوسری

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عجیب دھوکہ دہی

مسئلہ: بعض لوگ کسی شخص کا موبائل نمبر کہیں سے حاصل کرکے ، بذریعہ ایس ایم ایس (SMS)یا کال ، اپنے آپ کو کسی مشہور کمپنی کا ایجنٹ اور نمائندہ بتاکر کہتے ہیں کہ کمپنی نے اپنے گاہکوں کے درمیان قرعہ اندازی کرکے آپ کو مثلاً ۲۰/ لاکھ یا ۲۵/ لاکھ کے انعام کا مستحق

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مالی تاوان

مسئلہ: کبھی دو فریق آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، تو ایک تیسرا فریق ان کے درمیان صلح کرنے کے لیے ، ان میں سے جس کی غلطی ہو، اس پر مالی تاوان رکھتا ہے، تو یہ مالی تاوان لازم کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی معاملہ میں کسی فریق کا واقعی کچھ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ لے کر فرسٹ کلاس میں سفر

مسئلہ: بعض لوگ سفر کرنے کے لیے ریلوے کا سیکنڈ کلاس (SECOND CLASS) ٹکٹ لیتے ہیں، اور سیکنڈ کلاس میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے فرسٹ کلاس (FIRST CLASS) میں سفر کرتے ہیں، ایسا کرنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ حکومت کی طرف سے سیکنڈ کلاس کے ٹکٹ کی جو منفعت متعین ہے، ٹکٹ کا

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بلا ٹکٹ سفر کرنے والاکرایہ کس طرح ادا کرے؟

مسئلہ: اگر کوئی شخص ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک بلا ٹکٹ سفر کرے،جو جائز نہیں ہے، تو اسے چاہیے کہ جتنی دفعہ اس نے بلا ٹکٹ سفر کیا، اتنی دفعہ کرایہ کا حساب لگاکر ٹکٹ خرید لے اور ضائع کردے، اس طرح ان شاء اللہ اس کا ذمہ فارغ ہوجائے گا، کیوں کہ اس

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ریلوے ملازم کا ”ریلوے قانون“ کی خلاف ورزی

مسئلہ: بعض لوگ ریلوے میں ملازم ہوتے ہیں، ریلوے کے قانون کے مطابق ان لوگوں کو ایک سال میں کئی مرتبہ مفت پاس ملتا ہے، کہ وہ جہاں چاہیں بلاٹکٹ کے پاس دکھا کر آجا سکتے ہیں ، اب یہ لوگ دوسرے کے بچوں اور رشتہ داروں کو اپنا بچہ اور رشتہ دار بتا کر

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مرض سے صحتیابی کے بعد پھولوں کا ہار پہنانا

مسئلہ: بعض اوقات مریض کے بیماری سے شفا پانے پر دوست واحباب اُس کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈالتے ہیں ، دوستوں کا یہ عمل اظہارِ مسرت اور شکر نعمت کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ایسا کرنا جائز ہے(۱)، مگر اس میں غلو کرنا جائز نہیں ہے، نیز اس قسم کی چیزیں ابتداء

اوپر تک سکرول کریں۔