جائز اور ناجائز

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے کی سنتیں اور آداب, مسائل مهمه

کھانا حاضر ہونے کے بعد انتظار

مسئلہ: بعض لوگ دعوت کے موقع پر یوں کہہ کر کھانا شروع کردیتے ہیں کہ جس کے سامنے کھانا آچکا ہے اس کو شروع کردینا چاہیے، پوری جماعت کے سامنے کھانا آجانے کا انتظار کرنا درست نہیں ہے، کیوں کہ اس میں کھانے کا احترام فوت ہوجاتا ہے، جب کہ یہ حکم اس وقت ہے […]

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے کی سنتیں اور آداب, مسائل مهمه

کھانے کے وقت ہاتھ دھونا

مسئلہ: بعض لوگ کھانے کیلئے یہ کہہ کر ہاتھ نہیں دھوتے کہ ہم ابھی نماز پڑھ کر آئے ہیں، جب کہ کھانے کیلئے ہاتھ دھونا مستقل سنت ہے، گرچہ وضو، غسل اور نماز وغیرہ سے فارغ ہوکر ہی آیا ہو۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” مشکوٰة المصابیح “ : عن سلمان قال:

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, جائز اور ناجائز, سنيما اور ٹی وی, مسائل مهمه

کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل پر فلم بینی

مسئلہ: ۱۔۔۔۔۔ کوئی بھی فلم تصویر کشی کے بعد ہی منظر عام پر آتی ہے، جب کہ تصویر کشی یہ ناجائز وحرام ہے۔ (۱) ۲۔۔۔۔۔ فلم میں گانا ، بجانا پایا جاتا ہے ، یہ بھی ناجائز وحرام ہے ۔ (۲) ۳۔۔۔۔۔ فلم میں رقص وسرود بھی پایا جاتا ہے، جو خلافِ شرع ہے ۔(۳)

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مکالمات اسٹیج کرنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: اچھے کاموں کی ترغیب اور معاشرہ کے مفاسد پر تنقید کیلئے مکالمات اسٹیج کئے جاسکتے ہیں، بشرطیکہ اس میں موسیقی،(۱) یا کسی کی کردار کشی،(۲) یا مرد وزن کا اختلاط،(۳) یا انبیاء وملائکہ اور صحابہؓ کی تمثیل نہ ہو،(۴) نیز غیر شرعی اور غیر اخلاقی امور سے پاک ہے۔ (۵) الحجة علی ما قلنا

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کارٹون سازی کو ذریعۂ آمدنی بنانا

مسئلہ: کارٹون سازی کی جو شکلیں جائز ہیں ، ان کو ذریعۂ آمدنی بنانے اور اس مقصد کیلئے ملازمت کرنے کی گنجائش ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” کتاب الکسب للشیباني “ : ثم المکاسیب أربعة: الإجارة، والتجارة، والزراعة، والصناعة، وکل ذلک فی الإباحة سواء عند جمهور الفقهاء۔ (ص/۱۴۰) ما فی ”

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عریانیت پر مشتمل کارٹون کا حکم شرعی

مسئلہ: ایسے کارٹون بنانا جو عریانیت پر مشتمل ہوں، یا برائی کی ترغیب دے رہے ہوں، وہ جائز نہیں ہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿إن الله یأمر بالعدل والإحسان وإیتآء ذی القربیٰ وینهی عن الفحشاء والمنکر والبغي﴾۔ (سورة النحل :۹۰) ما فی ” أحکام القرآن للجصاص “

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

اہانت کے مقصد سے کارٹون بنانا کیسا ہے؟

مسئلہ: ایسے کارٹون بنانا جس سے کسی کی اہانت مقصود ہو ، جائز نہیں ہے، اگرچہ اس میں خد وخال واضح نہ ہوں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿یآیها الذین آمنوا لا یسخر قوم من قوم عسیٰ أن یکونوا خیراً منهم، ولانسآء من نسآء عسیٰ أن یکنّ خیراً

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

واضح خدوخال والے کارٹون کا حکم شرعی

مسئلہ: ایسے کارٹون بنانا جن میں خدو خال واضح ہوں، وہ تصویر میں شمار ہوکر ناجائز ہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” صحیح البخاری “ : ” إن أشد الناس عذاباً عند الله المصورون “۔ (۸۸۰/۲، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامة، الصحیح لمسلم: ۲۰۱/۲، کتاب اللباس، باب تحریم صورة الحیوان)

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کارٹون سازی کا حکم شرعی

مسئلہ: تربیتی مقصد سے بچوں کیلئے ایسے کارٹون بنانا، جس میں خدوخال واضح نہ ہوں، اور بچوں کیلئے نفسیاتی، اخلاقی اور لسانی نقطہٴ نظر سے مفید ہوں ، جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الفتاوی الهندیة “ : ولو کانت صغیرة بحیث لا تبدو للناظر إلا بتأمل لا یکره۔ (۱۰۷/۱) ما

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مسافروں کے لیے گاڑی ، ٹکٹ اور قیام کا نظم کرنا

مسئلہ: آج کل ٹور پر لے جانے کیلئے مختلف تجارتی کمپنیاں قائم ہیں، جو آمد ورفت کے لئے ٹکٹ اور قیام کیلئے سہولتوں کا نظم کرتی ہیں، سفر کرنے والوں کی چوں کہ مختلف قسمیں ہوتی ہیں، اس لئے جو لوگ جائز مقاصد کیلئے سفر کرتے ہیں، تو ان کیلئے ٹکٹ اور قیام کی سہولتیں

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

تعلیمی ، اصلاحی اور دعوتی مقصد کے لیے فوٹوگرافی

مسئلہ: تعلیمی، اصلاحی اور دعوتی مقاصد کیلئے عکس بندی یعنی فوٹو گرافی اور اس سے استفادہ کی گنجائش ہے، خواہ اس میں ضمناً ذی روح کا عکس آگیا ہو۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” شرح المجلة لسلیم رستم باز “ : الأمور بمقاصدها، یعنی أن الحکم الذی یترتب علی أمر یکون علی

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

تاریخی مقامات اور قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی

مسئلہ: غیر ذی روح اشیاء مثلاً تاریخی مقامات اور قدرتی مناظر کی عکس بندی یعنی فوٹو گرافی جائز ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” حاشیة النووی علی الصحیح لمسلم “ : وأما الشجر ونحوه مما لا روح فیه فلا یحرم صنعته ولا التکسب به، سواء الشجر المثمر وغیره، وهذا مذهب العلماء

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

ذی روح کی فوٹو گرافی کا حکم شرعی

مسئلہ: تفریحی مقاصد کیلئے ذی روح کی عکس بندی یعنی فوٹو گرافی جائز نہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” صحیح البخاری “ : ” إن أشد الناس عذاباً عند الله المصورون “۔ (۸۸۰/۲، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامة، الصحیح لمسلم: ۲۰۱/۲، کتاب اللباس والزینة، باب تحریم تصویر صورة الحیوان) ما

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

فوٹو گرافی کا شرعی حکم

مسئلہ: ایسی عکس بندی جس میں کسی عورت کی تصویر، یا انبیاء وصحابہ کی تمثیل ہو، یا دیگر کوئی شرعی منکر ہو، بنانا اور ان کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الصحیح لمسلم “ : ” إن أشد الناس عذاباً عند الله المصورون “۔(۲۰۱/۲، کتاب اللباس والزینة، باب

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

غیر شرعی امور والی جگہوں کی تفریح

مسئلہ: تفریح کیلئے ایسی جگہوں میں جانا ، جہاں غیر شرعی امور کا غلبہ ہو جائز نہیں ہے،(۱) اور ایسے مقامات پر جانے والوں کو سواری کرائے پر دینے، یا اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے کیلئے دکان لگانے کی حضرت امام اعظمؒ کے نزدیک گرچہ گنجائش ہے،(۲) مگر صاحبین کے قول کے مطابق مکروہ ہے،

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

پُرخطر مقامات کی تفریح کرنا

مسئلہ: ایسے مقامات جہاں جان یا عزت وآبرو کا تحفظ خطرے میں ہو، وہاں نہ خود جانا درست ہے ، اور نہ اہل وعیال کو ساتھ لے جانا درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿ولا تلقوا بأیدیکم إلی التهلکة﴾۔ (سورة البقرة: ۱۹۵) ما فی ” فتح القدیر

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تفریحی مقصد سے سفر کرنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: اسراف سے بچتے ہوئے، تفریحی مقصد کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر، اور ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر کرنا جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿ولا تبذر تبذیراً، إن المبذرین کانوا إخوان الشیٰطین﴾ ۔(سورة الإسراء: ۲۶۔۲۷) ما فی ” التفسیر الکبیر للرازی “ :

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ہنسنے ہنسانے والے پروگرام کا حکم شرعی

مسئلہ: ایسے پروگرام جن کا مقصد صرف ہنسنا ہنسانا ہو، شریعت کے مزاج کے خلاف ہے،(۱) البتہ بغرضِ علاج اس کی گنجائش ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿فلیضحکوا قلیلاً ولیبکوا کثیراً﴾۔ (سورة التوبة:۸۲) ما فی ” تفسیر المظهري “ : الدنیا قلیل فلیضحکوا فیها ما شوٴوا،

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

لطیفہ گوئی یا مزاح نویسی کو ذریعہٴ آمدنی بنانا

مسئلہ: لطیفہ گوئی یا مزاح نویسی کو پیشہ یا ذریعہ آمدنی بنا لینا مناسب نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿ومن الناس من یشتری لهو الحدیث لیُضلّ عن سبیل الله بغیر علم ویتخذها هزواً، أولئک لهم عذاب مهین﴾۔ (سورة لقمان: ۶) ما فی ” روح المعانی “

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مزاحیہ پروگرام یا مشاعرے کا حکم شرعی

مسئلہ: کئی کئی گھنٹوں کے ایسے مزاحیہ پروگرام یا مزاحیہ مشاعرے جن سے دینی یا دنیوی مصالح متاثر ہوں ، جائز نہیں ہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿ویل للمطففین﴾ ۔ (سورة التطفیف :۱) ما فی ” أحکام القرآن لإبن العربی “ :وفي الموطا : قال مالک:(یقال):لکل شيء

اوپر تک سکرول کریں۔