مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ دار کا کان میں تیل یا دوا ڈالنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں کان میں دوا یا تیل ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، کیوں کہ فقہاء متقدمین کے قول کے مطابق کان میں ڈالی ہوئی چیز کیلئے دماغ تک پہنچنے کیلئے گذرگاہ موجود ہے، مگر جدید سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ کان اور دماغ کے درمیان کوئی گذرگاہ نہیں […]

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ دار کا ناک میں دوا ڈالنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، کیوں کہ ناک میں کسی شئ کے معدے تک پہنچنے کی گذرگاہ موجود ہے، اسی وجہ سے بحالت روزہ استنشاق میں مبالغہ کرنے سے منع کیا گیا ہے، لہذا روزہ کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے پرہیز کیا جائے۔

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

سانس کے مریض روزہ دارکا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینا

مسئلہ: روزے کی حالت میں سانس کے مریض کا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینے سے روزہ فاسد ہوجائیگا،(۱) کیوں کہ آج کل جو پمپ استعمال ہوتا ہے، اس میں دوا کے اجزاء ہوتے ہیں، اور ان اجزاء کا معدہ میں پہنچنا یقینی ہوتا ہے، البتہ اگر پمپ میں کسی قسم کی دوا نہ

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزے میں دانت اکھڑوانا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بحالتِ روزہ دانت اکھڑوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جب کہ صحیح یہ ہے کہ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، کیوں کہ روزہ کے ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کا تعلق ایسی چیزوں سے ہے جو حلق کے نیچے پہنچتی ہو، دانت

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ کی حالت میں عورت کے رحم تک آلات پہنچانا

مسئلہ: مرض کی تحقیق کے لیے عورت کے رحم تک آلات پہنچائے جائیں ، اور ان آلات پر دوایا کوئی اورشی ٴلگائی گئی ہوتو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” البحر الرائق “ : ولو شدّ الطعام بخیط وأرسله في حلقه وطرف الخیط في یده لا یفسد الصوم ۔(اگر

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ میں مردیاعورت کی شرمگاہ میں دوا رکھنا

مسئلہ: عورت کی شرمگاہ کے باہری حصہ میں دوا لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، لیکن اندرکے حصہ میں دوارکھنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، مردکی آگے کی شرمگاہ میں دوایا نلکی ڈالنے سے روزہ فاسدنہیں ہوگا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” البحر الرائق شرح الکنز “ : وکذا لو دخل إصبعه

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ میں آلاتِ جدیدہ کامعدہ میں داخل کرنا

مسئلہ: امراضِ معدہ کی تحقیق کے لیے پیچھے کے راستہ سے ،محض آلہ داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر اس آلہ میں کوئی دوایاتر چیز لگائی گئی ہوتو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” البحر الرائق “ : و لو شد الطعام بخیط وأرسله في حلقه وطرف

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ کی حالت میں بواسیری مسوں پر مرہم لگانا کیسا ہے ؟

مسئلہ: بواسیری مسوں پر دوالگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ، تاہم بلاضرورتِ شدیدہ روزہ میں اس کا استعمال نہیں کرناچاہیے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ :أو أدخل إصبعه الیابسة فیه أي دبره أو فرجها ولو مبتلة فسد ۔ التنویر ۔ وفي الشامیة : قوله :

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ کی حالت میں موضعِ حقنہ تک دوا پہنچانا

مسئلہ: اگرروزہ کی حالت میں موضعِ حقنہ یعنی فضلات کے اِخراج کی نالی کاآخری حصہ ،جہاں سے بڑی آنت شروع ہوتی ہے ، یہاں تک اگر دوا پہنچادی جائے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، خواہ دوا سیال ہو یا جامد۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” البحر الرائق “ : وإن

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ کی حالت میں گلوکوز چڑھانا کیسا ہے ؟

مسئلہ: گلوکوزچڑھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ چوں کہ یہ ایک درجہ میں انسان کی غذائی ضرورت کو بھی پوری کرتاہے ، اس لیے بلاعذر گلوکوز چڑھانامکروہ ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “ : والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ ۔که منافذِ اصلیه سے داخل هونے والی چیز

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ کی حالت میں انجکشن

مسئلہ:  انجکشن کے ذریعہ جودوارگوں یاگوشت میں پہنچائی جاتی ہے، خواہ اس سے محض دواکی ضرورت پوری کی جائے یاغذاکی روزہ اس سے نہیں ٹوٹتاہے ، البتہ روزہ کی حالت میں غذائی ضروت کی تکمیل اورتقویت کے لیے بلا ضرورت انجکشن لینا مکروہ ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

کیا روزہ میں انہیلر استعمال کرسکتے ہیں؟

مسئلہ: سانس وغیرہ کے مرض میں انہیلرکے استعمال سے روزہ فاسد ہوجائیگا، جودوابھاپ کی شکل میں منہ یاناک کے ذریعہ کھینچی جائے ، خواہ مشین کے ذریعہ کھینچی جاتی ہو یاکسی اور طریقے سے ان سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔  الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : أو

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ میں امراضِ قلب سے متعلق دوائیں

مسئلہ: امراضِ قلب سے متعلق جو دوازبان کے نیچے رکھی جاتی ہے ، اگر روزہ کی حالت میں اس کا استعمال کیاجائے ،اور اس کے اجزاء یا اس دوا کے ملے ہوئے لعاب کو نگلنے سے مکمل طورپر بچاجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “

اوپر تک سکرول کریں۔