روزہ

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزہ دار کا ناک میں دوا ڈالنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، کیوں کہ ناک میں کسی شئ کے معدے تک پہنچنے کی گذرگاہ موجود ہے، اسی وجہ سے بحالت روزہ استنشاق میں مبالغہ کرنے سے منع کیا گیا ہے، لہذا روزہ کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے پرہیز کیا جائے۔ […]

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

سانس کے مریض روزہ دارکا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینا

مسئلہ: روزے کی حالت میں سانس کے مریض کا پمپ کے ذریعہ منہ میں ہوا لینے سے روزہ فاسد ہوجائیگا،(۱) کیوں کہ آج کل جو پمپ استعمال ہوتا ہے، اس میں دوا کے اجزاء ہوتے ہیں، اور ان اجزاء کا معدہ میں پہنچنا یقینی ہوتا ہے، البتہ اگر پمپ میں کسی قسم کی دوا نہ

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ (Tooth Past)کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ اس میں ذائقہ ہوتا ہے، اور روزے کی حالت میں کسی بھی چیز کے ذائقے کو چکھنا مکروہ ہے، اس لئے روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے سے بچنا چاہیے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” البنایة شرح الهدایة

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزے کی حالت میں لفافہ کی گوند زبان سے چاٹنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں لفافے کی گوند کو اپنی زبان سے تر کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ گوند میں ذائقہ ہوتا ہے، اور روزے کی حالت میں کسی بھی چیز کے ذائقے کو چکھنا مکروہ ہے، البتہ اگر انگلی میں تھوک لیکر اس سے گوند کو تر کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ الحجة

روزہ, مسائل مهمه, مفسدات صوم کے متعلق مسائل

روزے میں دانت اکھڑوانا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بحالتِ روزہ دانت اکھڑوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جب کہ صحیح یہ ہے کہ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، کیوں کہ روزہ کے ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کا تعلق ایسی چیزوں سے ہے جو حلق کے نیچے پہنچتی ہو، دانت

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف ڈاکٹر کا مریض کی تشخیص کرنا

مسئلہ: اگر کوئی ڈاکٹر حالت اعتکاف میں مریض کی تشخیص اور ادویات تجویز کرے تو جائز ہے، البتہ مسجد میں دوائیاں فروخت نہ کرے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی” مجمع الأنهر “ : ولا یجوز البیع والشراء فی المسجد، وکذا کره فیه التعلیم والکتابة والخیاطة بأجر، وکل کره فیه کره فی سطحه،

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف کا دوسرے محلہ میں تراویح کیلئے جانا

مسئلہ: اگر کوئی شخص کسی دوسرے محلہ میں نماز تراویح پڑھارہا ہو، اور وہ اپنے محلہ کی مسجد میں اعتکاف کرنا چاہتا ہو، تو وہ تراویح پڑھانے کیلئے جاسکتا ہے، بشرطیکہ اعتکاف میں بیٹھے تو یوں نیت کرلے کہ میں اللہ تعالی کیلئے آخری عشرہ کے اعتکاف کی نذر مانتا ہوں، البتہ تراویح میں قرآن

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف ضرورةًمسجد سے نکل سکتا ہے

مسئلہ: معتکف حاجت شرعیہ مثلاً نمازِ جمعہ ، حاجت طبعیہ مثلاً قضاء حاجت یا غسل واجب کیلئے، یا حاجت ضروریہ مثلاً مسجد کے منہدم ہونے یا اپنی جان ومال پر اندیشہ ہونے کی صورت میں مسجد سے نکل سکتا ہے، البتہ حاجت شرعیہ وطبعیہ میں اپنی حاجت کے پوری ہونے کے بعد بلا تاخیر مسجد

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف مسجد کے باہر نہ نکلے

مسئلہ: معتکف کیلئے ضروری ہے کہ مسجد ہی میں رہے اور بلا حاجتِ شرعیہ یا طبعیہ یا ضروریہ مسجد سے نہ نکلے، اگر بھول سے بھی مسجد سے نکل گیا تو اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الفتاوی الهندیة “ : فمنها الخروج من المسجد فلا یخرج المعتکف من

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف کا گھر پر کھانا

مسئلہ: اگر معتکف کے گھر سے کھانا لانے والا کوئی شخص موجود نہ ہو، تو معتکف اپنا کھانا اپنے مکان پر جاکر کھا سکتا ہے، البتہ کھانے سے فارغ ہوتے ہی مسجد میں آجائے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی” النهر الفائق “ : وأکله أی المعتکف وشربه ونومه ومبایعته أی فی المسجد

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف کا ووٹ دینے کیلئے جانا

مسئلہ: اگر الیکشن کے ووٹنگ کی تاریخ اعتکاف مسنون کے زمانے میں واقع ہورہی ہو اور معتکف ابتداء اعتکاف میں ہی یہ تصریح کرلے کہ میں اللہ تعالی کیلئے رمضان المبارک کے عشرہٴ اخیرہ کے اعتکاف کی نیت کرتا ہوں، البتہ انتخاب والے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر جاوٴں گا، تواس کیلئے ووٹنگ

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

دوسرے محلہ کے شخص کو اعتکاف میں بٹھانا

مسئلہ: اگر کوئی شخص کسی دوسرے محلہ کی مسجد میں رمضان کے عشرہٴ اخیرکا اعتکاف کرے تو اس مسجد سے متعلق اعتکافِ مسنون ادا ہوجائے گا، مگر محلہ والوں کو چاہیے کہ خود ہی اعتکاف کریں، دوسرے شخص سے اعتکاف کراکے خود ثواب سے محروم نہ رہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف کا نمازِجنازہ کیلئے نکلنا

مسئلہ: واجب اور مسنون اعتکاف میں نمازِجنازہ پڑھنے یا پڑھانے کیلئے نکلنا اعتکاف کو فاسد کردے گا، إلا یہ کہ ابتداء ہی میں نمازِ جنازہ وغیرہ کیلئے نکلنے کی شرط رکھی جائے تو اس صورت میں نماز جنازہ کا پڑھنا یا پڑھانا اعتکاف کو فاسد نہیں کرے گا، البتہ نماز جنازہ کیلئے ایسے وقت نکلے

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

حالت اعتکاف میں خاموش رہنا عبادت نہیں

مسئلہ: بعض لوگ بحالت اعتکاف خاموش رہنے کو عبادت سمجھتے ہیں، سو یہ خیال غلط ہے، فقہاء کرام نے اعتکاف کی حالت میں عبادت سمجھ کر خاموش رہنے کو مکروہ لکھا ہے، البتہ اگر عبادت کا اعتقاد نہ ہو تو مکروہ نہیں ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الفتاوی الهندیة “

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

معتکف کا علاج کیلئے مسجد سے نکلنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص بحالتِ اعتکاف بیمار ہوجائے، اور صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں علاج ومعالجہ کیلئے مجبوراً خارجِ مسجد ،ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے یا بقاء مرض کے ساتھ مسجد میں رہنا ممکن نہ ہو جس کی وجہ سے گھر جانا پڑے، تو ان صورتوں میں اعتکاف فاسد ہوجائے گا، البتہ اس

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

اخیر عشرہ کا اعتکاف کرنا

مسئلہ: رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف سنت موٴکدہ علی الکفایہ ہے(۱) اس میں روزہ شرط ہے، اگر کسی شخص نے بغیر روزہ کے اعتکاف کیا تو اعتکاف مسنون ادا نہیں ہوگا، بلکہ یہ اعتکاف نفل ہوگا۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما فی ” مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوی “ : الاعتکاف علی

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

اعتکاف کہاں جائز ہے ؟

مسئلہ: مسجد سے متصل ایسا حجرہ جو امام یا موٴذن کے قیام یا مسجد کا سامان رکھنے کیلئے بنایا گیا ہو ، اس میں اعتکاف کرنا شرعاً درست نہیں ہے، اسلئے کہ صحتِ اعتکاف کیلئے ایسی مسجد شرط ہے جس میں پنج وقتہ نماز باجماعت ہوتی ہو۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

یوم عاشوراء میں اپنے اہل خانہ پر وسعت

مسئلہ: عام طور پر واعظ حضرات یوم عاشوراء میں اہل وعیال پر کھانے پینے میں وسعت وفراخی کرنے کی بابت یہ حدیث بیان کرتے ہیں، کہ جس نے یوم عاشوراء کو اپنے بال بچوں پر کھانے پینے کی وسعت کی، تو خدائے پاک پورے سال روزی میں اضافہ کریں گے، جیسا کہ طبرانی نے حضرت

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

یوم عاشورہ کا روزہ

مسئلہ: محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا مستحب ہے(۱)، رمضان کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں کے روزوں میں محرم کی دسویں تاریخ کے روزے کا ثواب سب سے زیادہ ہے، اور اس ایک روزے کی وجہ سے گذرے ہوئے ایک سال کے گناہِ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ نویں یا گیارہویں تاریخ

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ماہ رمضان المبارک میں مسجد یا گھر میں لوبان یا اگربتی وغیرہ جلانا

مسئلہ:رمضان المبارک میں خوشبو کیلئے مسجد یا گھر میں لوبان یا اگر بتی جلانا ممنوع نہیں ہے، اگر بلا قصد و ارادہ روزہ دار کے حلق میں دھواں داخل ہوجائے ،تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ اگر قصداً وارادةً دھواں سونگھے یا حلق میں داخل کرے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ الحجة علی ما قلنا

اوپر تک سکرول کریں۔