زکوۃ

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کرایہ پر چلائی جانے والی گاڑیوں پر زکوة

مسئلہ: جو گاڑیاں کرایہ پر چلتی ہیں جیسے ٹرک، ٹیکسی اور رکشہ وغیرہ، ان پر زکوٰة واجب نہیں ہے،(۱) کیوں کہ اس صورت میں ان گاڑیوں کو باقی رکھتے ہوئے ان سے منفعت حاصل کرنا مقصود ہے، البتہ اگر ان سے حاصل منفعت کی مالیت بقدر نصاب ہو اور اس پر سال گذر جائے تو […]

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

موبائل کی زکوة کا حکم شرعی

مسئلہ: آج کل کمپنیاں طرح طرح کے قیمتی موبائل ایجاد کررہی ہیں، اگرکسی شخص کے پاس اپنے ذاتی استعمال کیلئے ایک یا چند موبائل ہوں، اور وہ اتنی قیمت کے ہیں کہ اتنی قیمت پر آدمی صاحب نصاب ہوجاتا ہے، تو بھی ان کی مالیت پر زکوٰة واجب نہیں ہوگی، خواہ وہ کتنے ہی قیمتی

زکوۃ, مسائل مهمه, وجوب زکوۃ سے متعلق مسائل

فقیر قوم پر زکوة کا حکم شرعی

مسئلہ: فرضیتِ زکوٰة کا تعلق کسی خاص قوم مسلم سے نہیں، بلکہ جو شخص بھی صاحب نصاب ہوگا اس پر قاعدہ شرعی کے موافق زکوٰة فرض ہوجائے گی، خواہ وہ کسی قوم سے ہو، ہمارے معاشرے میں بعض لوگ فقیر قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور فقیری یعنی مانگنا ان کا آبائی پیشہ ہوتا ہے،

زکوۃ, زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ادائیگی سے پہلے زکوة کی رقم کا ضائع ہونا

مسئلہ: کسی شخص نے اپنے مال وغیرہ کا حساب لگاکر جتنی زکوٰة اس پر ہوتی تھی نکال کر علیحدہ کردی، اب اس کی جیب کسی نے کاٹ لی، یا کسی طرح اس کی زکوٰة کی رقم ضائع ہوگئی، تو اس صورت میں اس کی زکوٰة ادا نہیں ہوگی، بلکہ اسے دوبارہ زکوٰة دینی ہوگی۔ الحجة

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مصارف ِعشر کیا کیا ہیں؟

مسئلہ: عشر کے مصارف وہی ہیں جو زکوٰة کے مصارف ہیں، لہذا عشر یا نصفِ عشر فقراء ومساکین وغیرہ کو دینا جائز ہے، بشرطیکہ ان لوگوں کو بطورِ تملیک دیا جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” القرآن الکریم “ : ﴿إنما الصدقات للفقراء والمساکین والعاملین علیها والموٴلفة قلوبهم وفی الرقاب والغارمین وفی

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

قرض وجوبِ عشر کیلئے مانع نہیں ہے

مسئلہ: قرض اگرچہ وجوبِ زکوة سے مانع ہے(۱)، لیکن عشر کے واجب ہونے کیلئے قرض مانع نہیں ہے، لہٰذا مقروض پر بھی عشر واجب ہوگا۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱)ما فی ” الدر المختار مع الشامي“: (وسببه) أی سبب افتراضها (ملک نصاب حولیّ تام فارغ عن دین)(۱۶۳/۳، کتاب الزکوٰة، البحر الرائق: ۳۵۵/۲، کتاب الزکوٰة)

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جوار باجرہ وغیرہ کی فصل پر عشر واجب ہے

مسئلہ: جوار، باجرہ وغیرہ کی فصل جو کہ سال میں کئی بار اُگتی ہے، چونکہ عشر کا تعلق فصل کے اگنے کے ساتھ ہے، چاہے وہ ایک بار اگے یا بار بار، لہذا ہر مرتبہ اس سے عشر کا ادا کرنا واجب ہوگا ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الشامیة “ :

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مسجد یا مدرسہ کی موقوفہ زمین پر عشر

مسئلہ: اگر اہل وقف مثلاً ذمہ دارانِ مدرسہ یا متولیانِ مسجد، مدرسہ یا مسجد کیلئے موقوفہ زمین میں کاشت کرتے ہیں، تو اس کی پیداوار پر عشر دینا لازم ہے، اور اگر اہل وقف کے سوا کسی دوسرے شخص نے کاشت کی ہو، تو اس میں اجارہ اور مزارعت کے احکام جاری ہوں گے، کیوں

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

نابالغ کی مملوکہ زمین پر عشر واجب ہے

مسئلہ: زکوٰة کے وجوب کیلئے اگر چہ مزکی (زکوٰة دینے والے) کا بالغ ہونا ضروری ہے(۱)، مگر عشر کا معاملہ اس سے الگ ہے، عشر زمین کی پیداوار پر لاگو ہوتا ہے، اس میں مالک کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا، اس لئے نابالغ کی مملوکہ زمین کی پیداوار پر بھی عشر واجب ہے، مالک کا

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مزارعت یعنی بٹائی پر لگائی گئی زمین کی پیداوار میں عشر

مسئلہ: مزارعت یعنی بٹائی پر لگائی گئی زمین کی پیداوار کا عشر یا نصف عشر مالک زمین اور کاشتکار اپنے اپنے حصہ کا ادا کریں گے، اس میں یہ بھی گنجائش ہے کہ مجموعی پیداوار سے مشترکہ طور پر عشر یا نصفِ عشر ادا کیا جائے، یا تقسیم کے بعد ہر ایک اپنے اپنے حصہ

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

سبزیوں پر عشر لازم ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ: اگر کسی شخص نے اپنی کاشت کی زمین میں سبزیاں مثلاً بھنڈی، ٹماٹر، بیگن، گاجر اور مولی وغیرہ کی کاشت کی، تو ان میں عشر واجب ہوگا یا نہیں؟اس سلسلہ میں ہمارے ائمہ ثلاثہ کے مابین اختلاف ہے، صاحبین فرماتے ہیں انہی سبزیوں میں عشر واجب ہوگا جو ایک سال تک باقی رہتی ہوں،

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پہاڑوں کے پھلدار درختوں پر عشر واجب ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ: پہاڑوں کے پھلدار درخت مثلاًاخروٹ، جامن، چلغوزی اور بیر وغیرہ اگرحکومتِ وقت کسی شخص کو ان کی نگرانی وحفاظت کا ذمہ دار بناتی ہے، اور ان سے انتفاع کی اجازت دیتی ہے، تو اس پر ان پھلوں میں عشر واجب ہوگا(۱)، اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جو شخص بھی ان پھلوں کو

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مسجد کے احاطے میں لگائے گئے پھل کے درختوں پر عشر نہیں

مسئلہ: بعض مساجد کے ذمہ داران مسجد کے احاطے میں خالی پڑی ہوئی جگہ میں پھلدار درخت لگاتے ہیں، اس میں عشر واجب نہیں ہے(۱)، کیوں کہ یہ مسجد کے تابع شمار ہوں گے ۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما فی” الدر المختار مع الشامیة“:(یجب العشر فی ثمرة جبل أو مفازة)۔در مختار۔ قال

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

گھر کے احاطے میں لگائے گئے پھلوں کے درخت پر عشر نہیں

مسئلہ: بعض لوگ گھر کی چھت پر یا گھر کے احاطے میں پھلدار درخت یا سبزی وغیرہ کے درخت لگاتے ہیں، اس میں عشر واجب نہیں ہے، کیوں کہ یہ گھر کے تابع شمار ہوں گے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” خلاصة الفتاوی “ : رجل فی داره شجرة مثمرة لا عشر

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پھلوں میں عشر کب واجب ہوگا؟

مسئلہ: پھلوں، مثلاً انار، سیب اور انگور وغیرہ میں عشر اس وقت واجب ہوتا ہے، جب یہ درختوں پر ظاہر ہوجائیں، اور پک جانے تک فساد وغیرہ سے محفوظ رہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” المبسوط للسرخسي “ : (لا یجوز عشر ثمر لم یخرج) أما تعجیل عشر الثمار قبل ظهور الطلع

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

فصل بونے سے قبل عشر نکالا تو ادا نہیں ہوگا

مسئلہ: فصل بونے سے قبل عشر نکالا تو ادا نہیں ہوگا، اور اگر فصل اگنے کے بعد نکالا تو بالاتفاق ادا ہوجائیگا، اور اگر فصل بونے کے بعد اگنے سے پہلے نکالا تو امام ابویوسفؒ کے نزدیک ادا ہوجائیگا، اور امام محمدؒ  کے نزدیک ادا نہیں ہوگا، اور یہی قول راجح ہے، باغ میں پھول

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

زمین میں شہد کی مکھیوں کو پال کر ان سے شہد حاصل کیا جاتا ہے تو اس پر عشر لازم ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ: اگر عشری زمین میں شہد کی مکھیوں کو پال کر شہد حاصل کیا جاتا ہے، تو اس میں عشر ادا کرنا لازم ہے، اور اگر شہد کی مکھیوں کو خراجی زمین میں پال کر ان سے شہد حاصل کیا جاتا ہے تو عشر لازم نہیں ہوگا ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بھوسا یا گھاس میں عشر واجب نہیں ہے

مسئلہ: جس مقصد کیلئے فصل بوئی جاتی ہو، یعنی جو مقصود بالزرع ہو، تو عشر یا نصفِ عشر اس سے ادا کیا جائیگا، اس کے علاوہ ضمنی طور پر جو چیز حاصل ہو اس کی قیمت گرچہ زیادہ ہو، اس میں عشر یا نصف عشر واجب نہیں، چونکہ گندم اور مکئی کی کاشت سے مقصود

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

فصل دوسری جگہ فروخت کی جائے تو عشرمیں کس مقام کی قیمت معتبر ہوگی؟

مسئلہ: اگر فصل کسی دوسری جگہ بھیج کر فروخت کیجائے جہاں اس کی قیمت زیادہ ہو، تو جملہ قیمت کے اعتبار سے عشر یا نصف عشر ادا کیا جائیگا، حمل ونقل کا کرایہ اسی طرح پل ٹیکس اور زکوٰة ناکوں پر جو رقم دی گئی جملہ قیمت سے اس کا وضع کرنا جائز نہیں ہے۔

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

فصل کٹنے سے پہلے فروخت کردیا تو عشر کس پر لازم ہوگا؟

مسئلہ: اگر فصل پک چکی اور اس کی کٹائی سے پہلے ہی اس کو فروخت کردیا گیا، تو اس کا عشر مالکِ زمین پر ہی واجب ہوگا، اور اگر فصل کی پختگی سے پہلے اسے فروخت کردیا گیا، اور فصل مشتری کی ملکیت میں کمال تک پہنچ جائے، تو عشر کی ادائیگی مشتری یعنی خریدار

اوپر تک سکرول کریں۔