طهارت

طهارت, مسائل مهمه, نواقض وضو, وضو کے متعلق مسائل

نماز یا غیر نماز میں کونسی نیند ناقض وضو ہے؟

مسئلہ: اگر کوئی شخص نماز میں یا غیر نماز میں سجدہ کی مسنون حالت کو چھوڑ کر اس طرح سوئے کہ اس کی کہنیاں زمین پر ٹکی ہوئی ہوں، اور پیٹ رانوں سے لگا ہوا ہو، اور اسی حالت میں اسے نیند آجائے، تو اس کا وضو باقی نہیں رہے گا۔ الحجة علی ما قلنا […]

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

محدِثْ کا صف سے نکلنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

مسئلہ: اگر نماز کی حالت میں کسی شخص کا وُضو ٹوٹ جائے ، تو وہ باہر جاکر وضو کرلے، پھر وضو کے بعد اُسے اختیار ہے، خواہ جس قدر نماز پڑھ چکا اسی پر بِناء کرے، یا از سرِ نو نماز پڑھے، از سرِ نو پڑھنا بہتر ہے، کیوں کہ بِناء کے مسائل بہت باریک

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

غسل کے شروع میں وضوکرنا

مسئلہ: غسل کے شروع میں باقاعدہ وضو کرلینا سنت ہے، لیکن اگر کسی نے غسل سے پہلے وضو نہیں کیا، تو غسل کے ضمن میں اس کا وضو بھی ہوجائے گا، کیوں کہ غسل میں جسم کے ساتھ پورے اعضاء وضو بھی دُھل جاتے ہیں، لہٰذا غسل کے بعد مستقل وضو کی ضرورت نہیں، اس

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

سگریٹ نوشی ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟

مسئلہ: مطلقًا سگریٹ نوشی ؛ اگر اس میں کسی قسم کی نشہ آور چیز کی آمیزش نہ بھی ہو، تب بھی مال کو ضائع کرنے، فضول خرچی کو شامل ہونے ، اور منہ میں ایسی بدبو کے پیدا ہونے کی وجہ سے کہ اس سے دوسرے لوگ نفرت کرتے ہیں- مکروہ ہے، اس لیے عام

طهارت, کپڑے کا پاک کرنا, مسائل مهمه, نجاست سے متعلق مسائل

واشنگ مشین میں کپڑے نچوڑنا

مسئلہ: ناپاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں اچھی طرح دھو لیا جائے، پھر اِسپینر مشین یعنی مشین کا وہ حصہ جس میں کپڑا ڈال کر گھمانے سے کپڑے اچھی طرح نچوڑ جاتے ہیں، اور کچھ حد تک خشک بھی ہوجاتے ہیں، اُن کپڑوں کو ڈال دیا جائے، اور اِسپینر کے اوپر صاف پانی کا پائپ

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

نامحرم کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وضو کرنے کے بعد نامحرم کو دیکھنے یا بات چیت کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اُن کا یہ خیال غلط ہے، صحیح بات یہ ہے کہ کسی نامحرم کو دیکھنے، یا اُس سے بات چیت کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا(۱)، البتہ غیر محرم کو قصدًا دیکھنا

استنجا کے متعلق مسائل, طهارت, مسائل مهمه

مغربی طرز کے بیت الخلاء میں کھڑے ہوکر پیشاب

مسئلہ: بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں، ایئر پورٹوں، بڑے بڑے مول (Mall) اور کمپنیوں میں؛ ملازمین اور عام آمد ورفت کرنے والوں کے لیے مغربی طرز (Western Styl)کے بیت الخلاء بنے ہوتے ہیں، جن کو مسلم غیر مسلم – ہر طرح کے لوگ استعمال کرتے ہیں، مسلم کے لیے اُن کا استعمال ایک بڑا مسئلہ ہوتا

طهارت, مسائل مهمه, نجاست اور اس سے پاکی, نجاست سے متعلق مسائل

ناپاک تیل کی پاکی کا طریقہ

مسئلہ: اگر تیل ناپاک ہوجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا تیل ہو، اتنا یا اس سے زیادہ پانی ڈال کر اس کو پکائے، جب پانی جل جائے تو پھر پانی ڈال کر جلائے، اس طرح تین دفعہ کرنے سے تیل پاک ہوجائے گا، یا ایسا بھی کیا جاسکتا ہے

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل

غسل کے درمیان وضو ٹوٹ جائے

مسئلہ: غسل کرنے سے وضو بھی حاصل ہوجاتا ہے، لیکن اگر غسل کرتے ہوئے درمیان میں وضو ٹوٹ جائے، تو اِس صورت میں شروع سے دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت تو نہیں، مگر باوضو ہونے کے لیے دوبارہ وضو کرلینا بہتر ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الشامیة “ : والظاهر

پاک اور ناپاک پانی, پانی سے متعلق مسائل, طهارت, مسائل مهمه

غسل کے چھینٹے بالٹی میں گرجائیں

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ غسلِ جنابت کے دوران، غسل کے چھینٹے بالٹی وغیرہ میں موجود پانی میں گرجائیں، تو وہ پانی ناپاک ہوجاتا ہے، اُن کا یہ خیال درست نہیں ہے، کیوں کہ بدن کے مستعمل پانی کے کچھ قطرے برتن وغیرہ میں گرجانے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا، پانی کے

طهارت, غسل سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مستحبات غسل

پلاسٹک کے خول والے دانتوں کا غسل میں حکم

مسئلہ: دانت صاف وسفید نظر آئیں، اس کے لیے آج کل یہ طریقہ اپنایا جاتا ہے کہ دانت کو کھُرچ کر اس پر پلاسٹک کا ایک خول چپکایا جاتا ہے، وہ مستقل دانتوں پر لگا رہتا ہے، دو تین سال کے بعد خود ہی کمزور ہوکر اتر جاتا ہے، عامةً اسے اتارنا آسان نہیں ہوتا،

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

بالوں پر ” جیل کریم“ ہوتے ہوئے مسح

مسئلہ: آج کل بالوں پر لگانے کے لیے ا یک کریم بنام” جیل کریم“ مارکیٹ میں دستیاب ہے، وہ بالوں کے ظاہر تک پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی، کیوں کہ لگانے کے بعد وہ تیل کی طرح ہوجاتی ہے، اس لیے اس کے ہوتے ہوئے سرکے بالوں کا مسح بلاشبہ درست ہوگا۔ الحجة علی

جنابت کے احکام, طهارت, غسل سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جنابت کی حالت میں نکلنے والا پسینہ

مسئلہ: بعض لوگ حالتِ جنابت میں نکلنے والے پسینہ کو ناپاک خیال کرتے ہیں کہ اگر وہ کپڑوں پر لگ جائے ، یا ماء قلیل میں گر جائے تو کپڑا اور پانی ناپاک ہوجاتا ہے، اُن کا یہ خیال غلط ہے، صحیح بات یہ ہے کہ حالتِ جنابت میں نکلنے والا پسینہ پاک ہے، اس

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

ووٹر کی انگشت پر روشنائی مانع وضوہے یانہیں؟

مسئلہ: ووٹنگ کے وقت حکومتی انتخابی عملہ ووٹر کی انگشت پر روشنائی لگاتا ہے، تاکہ ووٹر دھوکہ دے کر دوبارہ ووٹ نہ ڈال سکیں، انگشت پر لگائی جانے والی یہ روشنائی دھونے پر بھی آسانی سے نہیں نکلتی، بلکہ کئی دنوں تک باقی رہتی ہے، اس کے انگلی پر لگے رہنے کی حالت میں وضو

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

پیروں کے شگاف میں پانی پہنچانا

مسئلہ: سردی کے موسم میں ہاتھ پاوٴں کے اندر شگاف پڑجاتے ہیں، ایسی حالت میں اگر یہ دوائی وغیرہ سے بھر دیئے جائیں، اور وضو کرتے وقت اُن کے اندر پانی پہنچنے سے نقصان کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں ہاتھ پاوٴں کی جلد پر صرف پانی کا بہانا کافی رہے گا، ان شگافوں

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

دھوپ میں گرم ہوئے پانی سے وضو اور غسل کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جو پانی دھوپ میں گرم ہوگیا ہو، اُس سے وضو اور غسل کرنا صحیح نہیں ہے، اُن کا یہ خیال درست نہیں ہے، کیوں کہ عند الاحناف دھوپ سے گرم پانی کے استعمال کی کراہت مختلَف فیہ ہے، اور راجح قول مکروہِ تنزیہی کا ہے، یہ کراہت

سنن وضو, طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل

تکبیر کے وقت مسواک کرنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: آپ ﷺ کا ارشادِ گرامی : ” اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں امت کو مشقت میں ڈالوں گا، تو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا“ – یہ الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم نہیں دیا، دوسری روایت میں ” عند

حیض نفاس اور معذورین کے متعلق مسائل, طهارت, مسائل مهمه, نجاست سے متعلق مسائل

نومولود بچے کے لعاب (رال) کا حکم شرعی

مسئلہ: نو مولود بچوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنی انگلیوں کو منہ میں رکھ کر چوستے ہیں ، جس کے سبب ان کے منہ سے لعاب گرتا رہتا ہے، یہ لعاب اس قدر تسلسل سے گرتا ہے کہ اس سے بچا نہیں جا سکتا، لہٰذا اگر یہ لعاب بدن یا کپڑے پر

حیض نفاس اور معذورین کے متعلق مسائل, طهارت, مسائل مهمه, نجاست سے متعلق مسائل

بچہ کی دودھ کی قے کا حکم شرعی

مسئلہ: بعض اوقات بچہ دودھ پینے کے بعد فوراً دودھ کی قے کردیتا ہے، یہ قے کبھی دودھ کے حلق سے نیچے اتر جانے کے بعد ہوتی ہے، اور کبھی حلق سے نیچے اترنے سے پہلے ، اگر دودھ حلق سے نیچے اترجائے، پھر قے ہو تو یہ قے ناپاک ہوگی، کیوں کہ پیٹ کی

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کھڑے ہوکر وضو کرنا

مسئلہ: بعض لوگ کھڑے ہوکر وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں ، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ کھڑے ہوکر وضو کرنا مکروہ نہیں ، بلکہ خلافِ ادب ہے، کیوں کہ فقہاء کرام نے بلند جگہ پر بیٹھ کر وضو کرنے کو آدابِ وضو میں شمار کیا ہے(۱)، اور ادب کی مخالفت سے کراہت

اوپر تک سکرول کریں۔