وضو کے متفرق مسائل

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

انجکشن کے ذریعے خون نکالنا ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟

مسئلہ: اگر انجکشن کے ذریعے ٹیسٹ یا کسی دوسرے مقصد کے لیے خون نکالا جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ، کیوں کہ ٹیسٹ کے لیے عامة اتنا خون نکالا جاتا ہے جو نکل کر اپنے محل سے بہہ سکتا ہے، لیکن اگر دوا پہونچانے کی غرض سے انجکشن دیا تو یہ انجکشن […]

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

بچہ کو دودھ پلانا ناقضِ وضو نہیں

مسئلہ: بعض عورتیں یہ خیال کرتی ہیں کہ وضو کے بعد بچہ کو دودھ پلانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ، یہ خیال سراسر غلط ہے ، بچہ کو دودھ پلانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ، کیوں کہ سبیلین کے علاوہ بدنِ انسانی سے ہر نکلنے والی چیز وضو کو نہیں توڑتی ، بلکہ وہی

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

ناپاکی لگنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

مسئلہ: جسم کے کسی حصہ پر ناپاکی لگ جا نے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ جسم کا وہ حصہ ناپاک ہو جاتاہے، صحتِ نماز کے لیے صرف اسی حصہ کو پاک کرنا ضروری ہے نہ کہ وضو کا لوٹانا(۱) ، کیوں کہ نقضِ وضو کے لیے نجاست کا بدنِ انسانی سے خارج ہونا ضروری ہے۔(۲)

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟

مسئلہ: بعض حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ گالی دینے سے یا کِھل کِھلاکر ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، سویہ خیال غلط ہے، لیکن گالی دینے، غیبت کرنے اور کوئی برا شعر وغیرہ پڑھنے کے بعد وضو کرنا مستحب ہے، ہاں رکوع سجدہ والی نماز میں قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے۔ الحجة علی ما

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

برہنہ یعنی کھلے بدن والے کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ برہنہ آدمی کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اسی طرح بعض یہ کہتے ہیں کہ وضو کے بعد ستر دکھ جائے تو یا کھل جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے(۱)، یہ دونوں باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں ، البتہ برہنہ آدمی کو دیکھنا یا کسی

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کیا ستر کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹ جاتا ہے؟

مسئلہ: بہت سے حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ستر کھل جائے یا کسی کے ستر پر نظر پڑ جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے، یہ خیال غلط ہے ،کیوں کہ ستر کھلنا یا کسی کے ستر پر نظر پڑنا ناقضِ وضو نہیں ہے ۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’نصب الرایة للزیلعي‘‘: سئل

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کیا اٹیچ باتھ روم میں وضو کرنا درست ہے یا نہیں ؟

مسئلہ: آج کل اٹیچ باتھ روم (Bathroom)کا رواج عام ہوتا جارہا ہے، چونکہ بظاہر غسل خانہ میں کوئی نجاست نہیں رہتی ہے ، اس لیے وضو کرنا درست ہے، البتہ اگر نجاست نظر آئے تو اس کو صاف کرکے وضو کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’البحر الرائق‘‘: من

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

وضو کے بعد آسما ن کی طرف نظر اٹھانا کیا شرعاً درست ہے؟

مسئلہ :  وضو سے فراغت کے بعد دعاء پڑھنا : ” أشہد أن لا إله إلا اللہ ، وأشہد أن محمدًا عبدہ ورسوله ، أللہم اجعلني من التوابین واجعلني من المتطہرین “وغیرہ احادیث نبویہ صحیحہ سے ثابت ہے(۱) ،البتہ بوقتِ دعا نظر الی السماء یعنی آسمان کی طرف دیکھنااور اشارہ بالسبابہ یعنی شہادت کی انگشت

اوپر تک سکرول کریں۔