قربانی میں عیب کے متعلق مسائل

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کان چِرے ہوئے جانور کی قربانی کرنا کیا درست ہے؟

مسئلہ: اگر جانور کے کان تو درست ہوں، لیکن کان کو چیر کر دو حصے کررکھے ہوں، تو اس کی قربانی درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” بدائع الصنائع “ : وتجزئ الشرقاء، وهي مشقوقة الأذن طولا، وما روی أن رسول الله ﷺ نهی أن یضحی بالشرقاء والخرقاء والمقابلة والمدابرة ۔۔۔۔ […]

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بھینگی آنکھ والے جانور کی قربانی

مسئلہ: بھینگی آنکھ والے جانور کی قربانی جائز ودرست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : والحولاء تجزئ وهي التي في عینها حول۔(۲۹۸/۵، البحر الرائق: ۳۲۳/۸، کتاب الأضحیة، رد المحتار: ۴۷۰/۹، کتاب الأضحیة)

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دانت گھسے ہوئے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانور کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے سارے دانت گرگئے ہوں، یا گھِس گھِس کر مسوڑھوں سے جا ملے ہوں، لیکن وہ گھاس کھانے پر قادر ہے، تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر گھاس کھانے پر قادر نہیں ہے، تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

لوہے سے داغ دیئے گئے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانورکی ران یا اور کسی عضو پر لوہے سے داغ دیا ہوا ہو، تو اس کی قربانی جائز ہے(۱)، مگر بہتر یہ ہے کہ قربانی کے لیے ایسے جانور کا انتخاب کیا جائے، جس میں کوئی ظاہری عیب بھی نہ ہو۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الهندیة “ :

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

اندھے جانور کی قربانی

مسئلہ: اگر کوئی جانور پوری طرح ایک یا دونوں آنکھوں سے اندھا ہے، تواس کی قربانی درست نہیں ہے، کیوں کہ اندھا ہونا یہ اُن عیوب میں سے ہے، جن کے پائے جانے پر قربانی جائز نہیں ہوتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” المحیط البرهاني “ : ولا العوراء أو هي

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کٹی ہوئی زبان والے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانور کی زبان کٹی ہوئی ہو، اگر وہ بکری ہے تواس کی قربانی جائز ہے،کیوں کہ وہ چارہ دانت سے کھاتی ہے، اور اگر وہ جانور گائے ہے تواس کی قربانی جائز نہیں، کیوں کہ وہ چارہ زبان سے کھاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفقه الحنفي في ثوبه

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جانور کو گراتے وقت اس میں عیب پیدا ہوگیا

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے لیے گراتے وقت اس میں کوئی عیب پیدا ہوجائے ، تواس سے صحتِ قربانی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، قربانی درست ہوجاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : ولو قدم أضحیة لیذبحها فاضطربت في المکان الذي یذبحها فیه فانکسرت

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

باوٴلے جانور کی قربانی کا حکم شرعی

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ باوٴلے جانور کی قربانی درست نہیں ہے، جب کہ اس کی قربانی جائز ہے، کیوں کہ باوٴلا پن قربانی کیلئے عیب نہیں ہے، ہاں اگر باوٴلے پن کی وجہ سے کھا پی نہ سکتا ہو، تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جس جانور کی تھنوں سے دودھ نہ اترے اس کی قربانی

مسئلہ: اگر اونٹنی ، گائے اور بھینس کی دو تھنوں سے دودھ نہ اترتا ہو، تو اس کی قربانی درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ عیب ہے، اور عیب والے جانور کی قربانی درست نہیں ہوتی۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الشامیة “ : قال الشامی تحت قوله: (وهی التی عولجت) ومن

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

خارش زدہ جانور کی قربانی کا حکم شرعی

مسئلہ: جس جانور کو کھجلی کی بیماری ہے، اور اس کا اثر گوشت تک نہ پہنچا ہو، تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر بیماری اور زخم کا اثر گوشت تک پہنچا ہو ، تو اس کی قربانی صحیح نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر المختار مع الشامیة “

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

 ایک ہی تھن سے دودھ دینے والے جانور کی قربانی

مسئلہ: اگر بھیڑ ، بکری ، دنبی وغیرہ کے ایک تھن سے دودھ نہ اتر تا ہو، تو اس کی قربانی درست نہیں ہے، کیوں کہ ایک تھن سے دودھ نہ اتر نا بھیڑ، بکری، دنبی وغیرہ میں عیب ہے، اور عیب دار جانور کی قربانی کرنے سے قربانی درست نہیں ہوتی ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی کا حکم شرعی

مسئلہ: جس جانور کے پیدائش سے سینگ نہیں ، یا سینگ تو تھے مگر ٹوٹ گئے، تو اس کی قربانی درست ہے،(۱) البتہ اگر سینگ بالکل جڑ سے ٹوٹ گئے ہوں ، تو قربانی درست نہیں ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما فی ” الفتاوی الهندیة “ : ویجوز بالجماء التی لا قرن

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چھوٹے کان والے جانور کی قربانی

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کے کان تو ہیں لیکن پیدائشی طور پر بالکل چھوٹے چھوٹے ہیں، تو اس کی قربانی درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر المختار مع الشامیة “ : ولو لها أذن صغیرة خلقة أجزأت۔ زیلعی ۔(۳۹۳/۹، کتاب الأضحیة) ما فی ” بدائع الصنائع “ : ویجزئ

اوپر تک سکرول کریں۔