سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں تکبیراتِ انتقال کا چھوٹ جانا

مسئلہ: اگر امام بھول کی وجہ سے رکوع یا سجدہ میں جانے کی تکبیر جہراً کہنے کی بجائے سراً کہہ کر رکوع یا سجدہ میں چلا جائے ، تو اِس سے سجدہٴ سہو لازم نہیں ہوگا، کیوں کہ امام کا تکبیراتِ انتقال کو بآوازِ بلند کہنا سنت ہے،اور ترکِ سنت سے سجدہٴ سہو لازم نہیں […]

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نمازی کو سہو سے آگاہ کرنا

مسئلہ: اگر کسی شخص کو نماز کی حالت میں اپنے برابر یا قریب کے کسی دوسرے نمازی کا سہو معلوم ہوجائے ، جو خود اُسے معلوم نہ ہوا ہو، مثلاً وہ چارکی بجائے تین یا پانچ رکعتیں پڑھ لے، تو نماز سے فراغت کے بعد اُس کو آگاہ کردینا ضروری ہے۔ الحجة علی ما قلنا

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

منفرد یا امام کا سورہٴ فاتحہ کے بعد سوچتے رہنا

مسئلہ: بعض دفعہ منفرد (تنہا نماز پڑھنے والا) یا امام سورہٴ فاتحہ پڑھنے کے بعد کچھ دیر سوچتا ہے کہ کونسی سورت پڑھے، اس کا یہ سوچنا اگر ایک رکن کے ادا کرنے یعنی تین مرتبہ سبحان ربی الأعلی یا تین مرتبہ سبحان ربی العظیم پڑھنے کے بقدر ہے، اور اس دوران وہ بالکل خاموش

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

امام کے سجدہٴ سہو کے بعداس کی اقتداء

مسئلہ: اگر امام پر سجدہٴ سہو واجب ہو اور وہ سجدہٴ سہو کرکے قعدہ کی حالت میں ہو ، اس درمیان کوئی مسبوق نیت باندھ کر امام کے ساتھ شریک ہو تو اس کی اقتداء درست ہوگی، اوراس پر سجدہٴ سہو کی قضاء لازم نہیں ہوگی۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہٴ سہو

مسئلہ: مسبوق جو اولِ صلوٰة یعنی نماز کے شروع میں امام کے ساتھ شریک نہیں تھا، آخر نماز میں امام کے ساتھ شریک ہوا، اور امام نے کسی واجب کے ترک پر سجدہٴ سہو کیا تو مسبوق بھی امام کے ساتھ سجدہٴ سہو کرے گا، اور امام کے سلام کے بعد اپنی چھوٹی ہوئی رکعتوں

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

قعدہٴ اخیرہ میں تشہد کو مکرر پڑھنا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے قعدہٴ اخیرہ میں تشہد کو مکرر پڑھا تو اس پر سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوگا، کیوں کہ قعدہٴ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود شریف اور دعاء ماثور ہے، اور دعائیں بھی متعدد ہوارد ہوئی ہیں، اس لئے طویل دعاوٴں اور تکرار تشہد سے ایسی تاخیر نہیں ہوتی جس سے

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اخیر کی ایک یا دو رکعتوں میں سورت ملانا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ چار یا تین رکعت والی فرض نماز کی اخیری رکعتوں میں سورت ملانے سے، رکوع میں تاخیر ہونے کی وجہ سے سجدہٴ سہو واجب ہوتا ہے، جب کہ یہ خیال درست نہیں ہے، کیوں کہ صحیح بات یہ ہے کہ اخیر کی دو یا ایک رکعت میں

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں کوئی واجب ترک ہوجائے تو کیا کرے؟

مسئلہ: نماز میں کوئی واجب ترک ہوگیا ہو او رسجدہ ٔ سہو نہ کیا گیا ہو یا جو نماز کراہتِ تحریمی کے ساتھ ادا ہوئی ہو وہ واجب الاعادہ ہے ، مگر اعادہ کا یہ حکم وقت کے باقی رہنے تک ہی ہے ، وقت کے نکل جانے پر اعادہ کا وجوب ساقط ہوجاتا ہے

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

قعدۂ اولیٰ میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے پھر بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ: اگر امام عشاء کی نمازمیں قعدۂ او لیٰ پر بیٹھنے کے بجائے پوری طرح تیسری رکعت کے لیے کھڑ ا ہوجائے، اب پیچھے سے کوئی مقتدی اسے لقمہ دے تو اسے چاہئے کہ وہ قعدہ میں نہ بیٹھے ،کیوں کہ بیٹھنے کی صورت میں بعض فقہاء کرام نے فسادِ نماز کاحکم لگا یا ہے،

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

قعدہٴ اخیرہ کے بعد رکعت چھوٹ جائے

مسئلہ: اگر کسی شخص کو قعدہٴ اخیرہ کے بعدرکعت چھوٹ جانے کا غالب گمان ہو ،اوروہ اس رکعت کو اداکرنے کیلئے سلام پھیرنے سے قبل یا سلام پھیرنے کے بعد متصلًا کھڑا ہوجائے، اور پھر اس کو یاد آئے کہ میں نماز مکمل پڑھ چکا ہوں تو یہ شخص فوراً بیٹھ کر سلام پھیرے، اور

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسبوق بھول کر سلام پھیردے

مسئلہ: امام نے جب سلام پھیر ا اور اس میں لفظ ”السلام“کے میم پر پہنچا، اگر اسی وقت مسبوق کو یا دآگیا اور وہ سلام پھیرنے سے رک گیاتب تو اس کے ذمہ سجدہ سہو نہیں،اور اگر اس کے بعد سلام پھیرا اور پھر یاد آگیا تو اس کے ذمہ سجدہ سہو لازم ہے ،اگر

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

رکن کی ادائیگی میں شک ہو

مسئلہ: اگر کسی شخص کو دورانِ نماز کسی رکن کے ادا کرنے یا ادا نہ کرنے میں شک ہو ،اور وہ ایک رکن ادا کرنے یعنی تین مرتبہ ”سبحان اللہ “پڑھنے کے بقدر سوچتا ہی رہے ،نہ قرأت میں مشغول ہو اور نہ ذکر وتسبیح میں، تو اس صورت میں اس پر سجدہٴ سہو واجب

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

سجدہٴ سہو میں ایک ہی سجدہ کیا

مسئلہ: کسی شخص کو نماز میں سہو ہوا، لیکن اس نے دوسجدوں کے بجائے ایک ہی سجدہ کیاتو یہ کافی نہیں ہوگا ،کیوں کہ سہو میں دو سجدے کرنا ضروری ہے، لہٰذا نماز ناقص ادا ہونے کی وجہ سے واجب الاعادہ ہوگی، ایسی صورت میں اگر نماز یوں کے منتشر ہونے سے پہلے یاد آجائے

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

سجدہٴ سہو کے بعد التحیات

مسئلہ: سجدہٴ سہو واجب ہونے کی صورت میں، سجدہٴ سہو ادا کرنے کے بعد صرف درود شریف اوردعاء ماثورہ پڑھنا کافی نہیں ،بلکہ التحیات کا پڑھنا اور سلام کا پھیرنا دونوں واجب ہیں ،کیوں کہ پہلے پڑھی ہوئی التحیات کا اعتبار سجدہٴ سہو کی وجہ سے ساقط ہوگیا، اب اگر کوئی شخص بعد از سجدہٴ

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نمازِ وتر میں دعائے قنوت بھول جائے

مسئلہ: اگرکوئی شخص نمازِ وترکی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے ،اور رکوع میں جانے کے بعد یاد آئے تواب اس کو رکوع چھوڑکر کھڑے ہوکر،یارکوع ہی میں دعائے قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ نماز پوری کرلے اور ترکِ واجب کی وجہ سے سجدہٴ سہو کرلے ۔ الحجة علی ما قلنا

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بجائے اللہ اکبر کہنا

مسئلہ: اگر امام رکوع سے سراٹھا تے وقت بجائے ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہنے کے ”اللہ أکبر“کہے، یا سجدہ میں جاتے وقت بجائے ”اللہ أکبر“کہنے کے”سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے تو سجدہٴ سہو لازم نہیں ہوگا ،کیوں کہ تکبیراتِ انتقال سننِ صلوٰة میں سے ہے، اور سجدہٴ سہو کا وجوب ترک ِواجب ،یا تاخیرِ

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں سورہٴ فاتحہ کاتکرار

مسئلہ: اگر کوئی شخص نماز میں بھول کر سورہ ٴفاتحہ کو دوبار مسلسل پڑھ لے، تو ضمِ سورت یعنی سورت ملانے میں تا خیر کی وجہ سے سجدہٴ سہو لازم ہوگا، اور اگرضمِ سورت کے بعد سورہٴ فاتحہ کا اعادہ کرے تو سجدہٴ سہو لازم نہیں ہوگا،اس طرح فرض نماز کی اخیری دو رکعتوں میں

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسبوق پرسجدہٴ سہو میں امام کی متابعت کرنا

مسئلہ: مسبوق جس کی کوئی رکعت چھوٹ گئی، اس پر سجدہٴ سہو میں امام کی متابعت لازم ہے نہ کہ سلام میں، لہٰذا وہ اپنے امام کے ساتھ سجدہٴ سہو توکریگا مگر سلام نہیں پھیرے گا، اگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ میری نماز ابھی باقی ہے ،اما م کے ساتھ سلام پھیردیا تو نماز

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

سورہٴ فاتحہ سے پہلے بھول کر تشہد پڑھنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں ،سورہٴ فاتحہ پڑھنے سے پہلے بھول کر تشہد پڑھ لے تو سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوگا، اور اگرسورہٴ فاتحہ پڑھنے کے بعد تشہد پڑھ لے تو ضمِ سورة یعنی سورت کے ملانے میں تاخیر کی وجہ سے سجدہٴ سہو لازم ہوگا۔ الحجة علی

سجدہ ٔسہو سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

سورہٴ فاتحہ کے بجائے التحیات پڑھنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص بجائے فاتحہ کے التحیات ،یا التحیات کے بجائے سورہٴ فاتحہ پڑھ لے ،تو دونوں صورتوں میں مصلي پر ترکِ واجب کی و جہ سے سجدہٴ سہو لازم ہوگا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الصحیح لمسلم “ :عن عبد الله قال : ” صلی بنا رسول الله ﷺ خمسا

اوپر تک سکرول کریں۔