نماز

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مفسدات نماز, نماز

سجدوں میں پیروں کا زمین سے اٹھانا

مسئلہ: سجدہ میں دونوں پیروں کا زمین سے اس طرح اٹھا لینا ،کہ ایک انگلی بھی زمین پر نہ ٹکی رہے ،اور یہ حالت ایک رکن کی ادا ئیگی کے بقدر، یعنی تین مرتبہ تسبیح پڑھنے تک باقی رہے تو نماز صحیح نہیں ہوگی ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” الدر المختار […]

مسائل مهمه, مسبوق اور لاحق سےمتعلق مسائل, نماز

 قعدہ ٴاخیرہ میں مسبوق صرف التحیات پڑھے

مسئلہ: مسبوق امام کے قعدہ ٴاخیرہ میں صرف التحیات پڑھے،درودشریف اور دعاء ماثورہ نہ پڑھے، بلکہ بہتریہ ہے کہ التحیات کو ٹھہرٹھہرکر پڑھے ،تا کہ امام کے سلام پھیرنے تک فارغ ہو، یاپھر التحیات سے فارغ ہوکر خاموش رہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : وأما

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, واجبات نماز

رکوع سے سر اٹھانا اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا  نیز قومہ وجلسہ میں دعا کا پڑھنا

مسئلہ:  رکوع سے سر اٹھانا اور ان دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنااور ان دونوں میں تعدیل واطمینان واجب ہے(۱) ،نیزقومہ میں ” ربنا ولک الحمد ملأ السمٰوٰت والأرض وملأ ما بینہما وملأ ما شئت من شيء بعد “(۲) ،اور جلسہ میں” اللہم اغفرلي وارحمني واجبرني واہدني وارزقني “(۳) کاپڑھنا مستحب ہے ،خواہ فرض نمازہو یا

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, واجبات نماز

قومہ اور جلسہ میں تعدیل واطمینان

 مسئلہ: رکوع سے سر اٹھا نا اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا ،اور ان دونوں میں تعدیل واطمینان امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک فرض ہے ،اور حضراتِ طرفین یعنی امام ابوحنیفہ وامام محمدرحمہمااللہ سے مشہور روایت سنیت کی ہے،اور دوسری روایت وجوب کی ہے، اور وجوب کی روایت دلا ئل کے موافق ہے

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

تنگ اور چست پتلون پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ: عام حالات میں اتنی تنگ اور چست پتلون پہننا کہ اعضاء ستر کی بناوٹ ظاہر ہو، اورنماز میں رکوع وسجدہ کی حالت میں حصہٴ سرین کی ساخت بالکل نمایاں ہو، جوپیچھے کے مقتدیوں کی نماز مکروہ ہونے کا سبب بنے ،یہ شرعاً ناپسندیدہ ومکروہِ تحریمی ہے، نیزیہ فساق وفجار کا طریقہ ہے۔ الحجة علی

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

 بیل بوٹم پینٹ اورشارٹ شرٹ پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ: آج کل بیل بوٹم پینٹ(پتلون) اورشارٹ شرٹ(چھوٹے قمیص)کا رواج عام ہوچلا ہے (۱)، جب اس کو پہننے والا سجدہ اور رکوع میں جاتا ہے تو شرٹ اوپر کی طرف اور پینٹ نیچے کی طرف کھسک جاتی ہے، اور ان آٹھ اعضاء(۲) میں سے ایک عضو کا اکثر حصہ کھل جاتاہے، جس کا چھپانا شرعاً

سترہ سےمتعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

 نماز میں ستر چھپانے کی مقدار

مسئلہ: آدمی کا ستر ناف سے لے کر گھٹنے کے نیچے تک ہے(۱)، جس کا نماز میں اور نماز کے باہر چھپانا واجب ہے(۲)، آدمی کے ستر کی جو مقدار بیان کی گئی ہے فقہاء کے نزدیک یہ آٹھ اعضاء پر مشتمل ہے(۳)، اگر ان میں سے کسی ایک عضو کا چوتھائی حصہ ایک رکن،

جماعت کا اہتمام, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

جماعت کے وقت سنن میں مشغول ہونا

مسئلہ: جب جماعت کھڑی ہو تو سنتوں میں مشغول ہونا درست نہیں، کیوں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :”جب جماعت کھڑی ہو تو فرض کے علاوہ دوسری نمازنہیں“ہاں اگرسنت ِفجر کی ادائیگی میں فجر کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو ،یعنی اس کو امام کے ساتھ ایک رکعت مل سکتی ہے

ترک جماعت, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

جس فرض نماز کی جماعت کھڑی ہو اسے تنہا پڑھنا

مسئلہ: جب فر ض نمازبا جماعت صحیح طریقہ پر ہو رہی ہے، تو اسی نماز کو علیحدہ پڑھنا شرعاً نہایت ممنوع اور نا پسندیدہ ہے ، کیوں کہ اس میں جماعت کی مخالفت لازم آتی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في”اعلاء السنن“:عن أبي الدّرداء رضي الله عنه قال:قال رسول الله ﷺ:”ما من

ترک جماعت, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

بلا عذرِ شرعی ترکِ جماعت

مسئلہ: بلا عذرِ شرعی جماعت کی نماز کو ترک کرنا بہت بڑی محرومی ہے ،اور اسلام کے بڑے شعارکو ترک کرنا ہے ، فقہاء کرام کے نزدیک اس جماعت چھوڑنے والے کی شہادت قبول نہیں کی جائے گی اور وہ گنہگا رہوگا(۱)، حدیث شریف میں اس پر سخت وعیدیں واردہوئی ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ

جہری اور سری قرأت کے احکام, قرأت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسئلہٴ مذکورہ(جہری اور سری کی حد) کی وضاحت

قرأت کے معنی ہیں پڑھنا ،اور قرأت کی دوقسمیں ہیں: (۱)جہری (۲)سرّی ۔ قرأت جہری :اتنے بلند آواز سے پڑھنا کہ دوسرا شخص سن سکے ۔ قرأت سرّی :آہستہ پڑھنا ،اس کا اطلاق کس کیفیت پر ہوگا، اس سلسلے میں فقہاء کرام کا اختلاف ہے ۔ (۱) قولِ اول :علامہ فقیہ ابوجعفر ہندوانی ،علامہ فضلی

جہری اور سری قرأت کے احکام, قرأت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں جہروسِرّ کی حد

مسئلہ : اگر کوئی شخص نماز میں اتناآہستہ قرآن کریم پڑھے کہ حروف صحیح ادا ہوجائیں ،لیکن وہ خود نہ سن سکے تو مفتیٰ بہ قول کے مطابق، اس کی نماز درست نہیں ہو گی، کیوں کہ سِرّکی حد یہ ہے کہ آدمی ایسی آواز میں قرأت کرے کہ وہ خود اسے سن سکے، محض

اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مکروہات اذان, نماز

اذان کے وقت سلام کا جواب دینا

مسئلہ : اذان کے وقت سلام کا جواب دینا واجب نہیں ،کیوں کہ اذان کا جواب ذکر ہے،اور ذکر ودعا اورتسبیح وغیرہ کی حالت میں اگر سلام کیا جائے،تو اس کا جواب دینا واجب نہیں ہوتا ،لیکن جوابِ اذان سے فارغ ہوکر سلام کا جواب دینا مناسب ہے ،اور جو شخص جوابِ اذان میں مشغول

اذان سے متعلق مسائل, اذان کا جواب, مسائل مهمه, نماز

اذان کے وقت ذکریاتلاوت کرنا

مسئلہ :   جو شخص بوقتِ اذان مسجد میں تلاوت یاذکر میں مشغو ل ہو، اس کے لئے تلاوت یا ذکر کو چھوڑ کر اذان کی طرف متوجہ ہونا ،اور اس کا جواب دینامستحب ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” تبیین الحقائق “ : ولا ینبغي أن یتکلم السامع فی الأذان والاقامة ،

اوپر تک سکرول کریں۔