نماز

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

قرآن مجید کی قصدًا خلافِ ترتیب قرأت

مسئلہ: قصدًا قرآن مجید کی کی خلافِ ترتیب قرأت مکروہ ہے، اس لیے اگر کوئی شخص بلا قصد پہلی رکعت میں سورہٴ ناس پڑھ لے، تو اُسے چاہیے کہ وہ بقیہ رکعت میں بھی سورہٴ ناس ہی پڑھے(۱)، کیوں کہ تکرارِ سورة منکوس اور اُلٹی قرأت سے اَہون ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱)ما […]

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نماز میں قرآن مجید کی ترتیب بدل کر پڑھنا

مسئلہ: قرآن مجید کی ترتیب بدل کر اُلٹا پڑھنا مکروہ ہے، اور یہ کراہت قصدًا پڑھنے کی صورت میں ہے، اگر کوئی شخص قصدًا نمازمیں ایسا کرے، تونماز ہوجائے گی مگر مکروہ ہوگی، اور اگر بلا قصد ایسا ہوجائے تو کراہت بھی نہیں، اور نماز بلا کراہت درست اور صحیح ہوگی۔ الحجة علی ما قلنا

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز کے آداب

خلافِ ترتیب قرآن کریم کی تلاوت

مسئلہ: قرآن مجید کی بالترتیب تلاوت کرنا آدابِ تلاوت میں سے ہے، اس لیے محققین فقہاء کرام کے نزدیک قرآن کریم کی خلافِ ترتیب تلاوت مطلقاً مکروہ ہے، صرف بچوں کی تعلیم کے لیے منکوس تلاوت بلا کراہت جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : ویکره

امامت سے متعلق متفرق مسائل, امامت سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

 مصلیوں کی فرمائش پر قرأت کرنے کا حکم شرعی

مسئلہ: کبھی مصلی امام صاحب سے یہ فرمائش کرتے ہیں کہ آج ” سورہٴ رحمن“ پڑھیے، یا آج ”سورہٴ ملک“ پڑھیے، تو امام پر مصلیوں کی اس فرمائش کا پورا کرنا لازم نہیں ہے، لیکن اگر امام صاحب نے مصلیوں کی فرمائش پوری کی، تو نماز تو ہوجائے گی، مگر مصلیوں کو چاہیے کہ وہ

امامت سے متعلق متفرق مسائل, امامت سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

غصہ اورجُھنجھلاہٹ کی وجہ سے طویل قرأت کرنا

مسئلہ: کبھی کوئی مقتدی امام کو اس کے مختصر قرأت کرنے پر ٹوک دیتا ہے، کہ آپ طویل قرأت نہیں کرتے، جس کی وجہ سے امام غصہ اورجُھنجھلاہٹ میں اس قدر طویل قرأت کرتا ہے کہ مقتدی تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں، تو امام کا یہ فعل غلط ہے، اس سے احتراز ضروری ہے، کیوں

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز کی سنتیں

نمازِ فجر میں تراویح کی طرح ختم قرآن کریم

مسئلہ: اگر کوئی امام نمازِ فجر میں قرآن کریم کو اس طرح ترتیب سے ختم کرے، جیسے تراویح میں ختم کیا جاتا ہے، مثلاً سورہٴ بقرہ ” الم“ سے شروع کرے اور روزانہ تھوڑا تھوڑا بالترتیب سورہٴ ناس تک اسی طرح پڑھتے رہے، اور پورا قرآن کریم نمازِ فجر میں ختم کرے، تو اس کا

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

دوسورتوں کے درمیان کسی سورت کے ذریعہ فصل

مسئلہ: بعض لوگ فرض نماز میں دوسورتوں کے درمیان کسی سورت کو چھوڑ کر تیسری سورت کے پڑھنے کو مطلقاً مکروہ خیال کرتے ہیں، ان کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ صحیح بات یہ ہے کہ دو سورتوں کے درمیان کسی ایسی سورت سے فصل کرنا ، جس کی وجہ سے دوسری رکعت پہلی

امامت سے متعلق مسائل, غلط خواں کی امامت, مسائل مهمه, نماز

نماز میں مجہول قرأت کا حکم شرعی کیا ہے؟

مسئلہ: بعض ائمہ مجہول قرأت کرتے ہیں، تو محض مجہول قرأت کی وجہ سے ان کی نماز اور امامت کے صحیح نہ ہونے کا حکم نہیں لگایا جائے گا، البتہ اگر دورانِ قرأت لحنِ جلی کی بناء پر کسی کلمہ کا معنی ایسا بگڑ جائے جو فسادِ نماز کا ذریعہ ہو تو نماز فاسد ہوگی،

قرات کی مقدار سنت, قرأت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں مسنون قرأت

مسئلہ: امام ومنفرد، دونوں کے لیے بحالتِ حضر واطمینان ،فجر وظہر میں طوالِ مفصل ، یعنی ”سورہٴ حجرات“ سے ”سورہٴ بروج“ تک، عصر وعشاء میں اوساطِ مفصل ، یعنی ”سورہٴ بروج“ سے ”سورہٴ لم یکن“ تک، اور مغرب میں قصارِ مفصل ،یعنی ”سورہٴ لم یکن“ سے ”سورہٴ ناس“ تک کی سورتوں میں سے قرأت کرنا

امامت سے متعلق متفرق مسائل, امامت سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

ائمۂ کرام کا جلدی جلدی نماز پڑھانا

مسئلہ: علامہ شامی رحمہ اللہ تعالیٰ صاحبِ حلیہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن مبارک، اسحاق، ابراہیم اور ثوری رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:” مستحب یہ ہے کہ امام رکوع اور سجدہ میں تسبیحات پانچ پانچ مرتبہ پڑھے، تاکہ مقتدی حضرات تین تین مرتبہ پڑھ سکیں، لہٰذا اگر امام نے اس

امامت سے متعلق متفرق مسائل, امامت سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

صحنِ مسجد کے پردے اٹھانا یا کواڑ کھولنا

مسئلہ:اگر کسی مسجدکے اندرونی حصہ میں جماعت ہورہی ہو اورسب پردے چھوٹے ہوئے ہیں، یا کواڑ بند ہیں،لیکن اس کے باوجود امام کے انتقالات کا صحیح علم ہوتا ہے، تو بغیر کواڑ کھولے اور بغیر پردے اٹھائے بھی ، باہرصحن میں نماز پڑھنے والوں کی نماز درست ہوجائے گی،مگر بہتر یہ ہے کہ پردے اٹھادیئے

مسائل مهمه, نماز, نماز کے متعلق متفرق مسائل

جمع بین الصلوتین یعنی دو نمازوں کو ایک ہی وقت میں پڑھنا

مسئلہ: بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ سفر یا کسی اور عذر سے جمع بین الصلوتین یعنی دو نمازوں کو ایک وقت میں پڑھنا جائز ہے، ان کا یہ خیال درست نہیں، صحیح بات یہ ہے کہ کسی عذر کے سبب بھی جمع بین الصلوتین جائز نہیں ہے، البتہ جمع حقیقی کی بجائے جمع

امام اور مقتدی کے درمیان فاصلہ اور اتصال صفوف, صفوں کی ترتیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

صفِ اول کونسی؟

مسئلہ: فقہاء کرام کی تعریف کے مطابق صفِ اول وہ صف ہے، جو امام کے پیچھے ہو اور کسی مقتدی کے پیچھے نہ ہو، ا س تعریف سے علامہ شامی رحمہ اللہ نے ایک جزئیہ یہ مستنبط کیا ہے کہ اگر صفِ اول منبر کی وجہ سے کٹ رہی ہو، تو اس منبر کے بالمقابل

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

کھیت والے کے لیے بستی کی اذان کافی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

مسئلہ: جو شخص آبادی سے دور کھیت یا جنگل میں تنہا ہو ، اس کے لیے اذان واقامت کہنا مستحب ہے، اور اقامت پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، البتہ دونوں کو ترک کرنا خلافِ اولیٰ ہے، ہاں! اگر کھیت یا باغ آبادی سے اتنا قریب ہوکہ بستی کی اذان وہاں تک سنی جاتی ہو،

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسافروں کی جماعت کے لیے اذان واقامت

مسئلہ: اگر مسافروں کی جماعت ہے توان کے لیے اذان واقامت کہنا افضل ہے، اور صرف اقامت پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، البتہ دونوں کو ترک کرنامکروہ ہے، مسافر اگر تنہا ہو تو بھی یہی حکم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” جامع الترمذي “ : عن مالک بن الحویرث قال:

اذان سے متعلق مسائل, فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان دینا, مسائل مهمه, نماز

قضا نمازِ فجر کے لیے اذان دینا

مسئلہ: اگر نمازِ فجر قضا ہوجائے اور اُسے مسجد کے باہر جماعت سے ادا کرنا ہے، تو اذان کہنا سنت ہے، اور اذان ویسی ہی ہونی چاہیے جس طرح صبح کی ہے، یعنی ” الصلوة خیرٌ من النوم “ کے ساتھ، اور اگر چھوڑدے تو بھی کوئی حرج نہیں، کیوں کہ یہ نیند اور غفلت

اذان سے متعلق مسائل, دوبارہ اذان دینا, مسائل مهمه, نماز

نماز کے اعادہ کے لیے اذان واقامت

مسئلہ: اگر چند دنوں کے بعد نماز باجماعت فاسد ہونے کی تحقیق ہو، اور نماز کا اعادہ جماعت کے ساتھ ،مسجد کے علاوہ کسی اورجگہ ہو، تو اذان واقامت دونوں کہی جائیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “ : وإن قضوها بعد الوقت قضوها في غیر ذلک المسجد بأذان وإقامة۔

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

فاسد نماز کی ادائیگی کے لیے اذان واقامت

مسئلہ: اگر کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے ، اوروقت کے اندرمسجد میں دوبارہ جماعت کے ساتھ اسے ادا کیا جائے تو اذان واقامت نہ کہی جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “ : قوم ذکروا فساد صلاة صلّوها في المسجد في الوقت قضوها بجماعة فیه ولا یعیدون الأذان والإقامة۔

اذان سے متعلق مسائل, فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان دینا, مسائل مهمه, نماز

قضا نماز کے لیے اذان دینا کیسا ہے؟

مسئلہ: اگر کسی شخص کی نماز فوت ہوگئی اور بعد میں وہ اُسے مسجد کے باہر قضا کرے، تو اذان واقامت دونوں کہے گا، خواہ تنہا پڑھے یا جماعت سے، اور اگر اس فوت شدہ نماز کی قضا مسجد میں جماعت کے ساتھ کی جائے، تواذان واقامت نہیں کہی جائے گی، کیوں کہ اس میں

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

دورانِ اذان واقامت وضو ٹوٹ گیا

مسئلہ: اذان یااقامت کے دوران اگر موٴذن کا وضو ٹوٹ جائے، تو بہتر یہ ہے کہ پہلے اذان یا اقامت پوری کرلے پھر وضو کرنے کے لیے جائے، لیکن اگر اذان یا اقامت پوری کیے بغیر وضو کرنے کے لیے چلا گیا، تو دوسرا شخص یا وہی جب وضو کرکے آئے، تو از سرِ نو

اوپر تک سکرول کریں۔